ETV Bharat / state

کشمیر: مواصلاتی پابندی سے بی ایس این ایل کو فائدہ

author img

By

Published : Sep 4, 2019, 3:42 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:18 AM IST

وادی کشمیر میں جاری مواصلاتی پابندی نے جہاں لوگوں کو پریشان کر دیا ہے وہیں سرکاری مواصلاتی کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں مصروف ہے۔

کشمیر: مواصلاتی پابندی سے بی ایس این ایل کو فائدہ

بی ایس این ایل نے لینڈ لائن ٹیلی فون خدمات کی جزوی بحالی کے ساتھ ہی نہ صرف پرانے کنکشنز کو دوبارہ چلانے بلکہ نئے کنکشن کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کے نتیجے میں کچھ لوگوں کو لوٹنے کا موقع ہاتھ لگا ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دوران پرانے کنکشنز کی بحالی اور نئے کنکشنز کی فراہمی کی بدولت نہ صرف بی ایس این ایل کے لینڈ لائن صارفین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا بلکہ کمپنی نے لاکھوں روپے کما لئے۔ اس کے علاوہ کمپنی کے فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین نے بھی موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے خوب پیسے کما لئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق : 'لوگوں نے موقع دیکھتے ہوئے بی ایس این ایل لینڈ لائن کے نئے کنکشن حاصل کئے ہیں۔ یہ کنکشن جو کہ ذاتی استعمال کے لئے حاصل کئے گئے ہیں کا استعمال کمرشیل مقاصد کے لئے ہورہا ہے....

ذرائع نے بتایا کہ: 'کمپنی کے فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین نے نئے کنکشنز کے لئے مثبت فیزیبلٹی رپورٹ دینے سے لیکر پرانے و نئے کنکشن چالو کرنے کے بدلے میں صارفین سے اچھی خاصی رقم حاصل کی۔ روزانہ کی بنیاد ہزاروں کی تعداد میں لوگ لینڈ لائن کنکشن لگوانے کے لئے بی ایس این ایل ایکسچینجیز کا رخ کررہے ہیں'۔

مقامی لوگوں اور کشمیر میں مقیم غیر ریاستی مزدوروں نے کہا کہ انتظامیہ نے مجبور لوگوں کو کوئی راحت پہنچانے کے بجائے خود غرض افراد کو ناجائز پیسے کمانے کا موقع دیا ہے۔ انتظامیہ اور بی ایس این ایل کو ملکر مجبور لوگوں کو راحت پہنچانے کے لئے مفت ٹیلی فون مراکز قائم کرنے چاہیے۔

ادھر سرینگر کے ایکسچینج روڑ پر واقع بی ایس این ایل کے کشمیر ہیڈکوارٹر پر آج کل لوگوں کا بھاری رش دیکھا جارہا ہے۔ جو لوگ نئے لینڈ لائن کنکشن کے لئے آتے ہیں ان کے ہاتھوں میں فارم تھام کر متعلقہ لائن مین سے فیزیبلٹی رپورٹ حاصل کرنے کے لئے کہا جاتا ہے جبکہ جو عام شہری بی ایس این ایل سم کارڈوں کے لیے آتے ہیں انہیں خالی ہاتھ واپس جانا پڑتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت نے وادی کے بیشتر حصوں میں بی ایس این ایل کی لینڈ لائن فون خدمات بحال کی ہیں تاہم موبائل فون اور ہر طرح کی انٹرنیٹ خدمات بدستور منقطع رکھی گئی ہیں۔

وادی میں مواصلاتی پابندی کی وجہ سے زندگی کا ہر ایک شعبہ بری طرح سے متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔ عام لوگوں کو بالعموم جبکہ طلباء، کاروباری افراد اور صحافیوں کو بالخصوص شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Intro:Body:

jk: bsnl is taking benefits ahead of kashmir communication blackout

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 10:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.