ETV Bharat / state

جموں: پی ڈی پی کا جائیداد ٹیکس اور ایندھن کی مہنگائی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 4:22 PM IST

جموں میں پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کے کارکنان نے پیر کے روز جائیداد پر ٹیکس لاگو کرنے کے ساتھ ساتھ ایندھن کی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔

جموں: پی ڈی پی کا جائیداد ٹیکس اور ایندھن کی مہنگائی کے خلاف احتجاج
جموں: پی ڈی پی کا جائیداد ٹیکس اور ایندھن کی مہنگائی کے خلاف احتجاج

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں آج پی ڈی پی کے کارکنان نے میونسپل کمیٹیز کے حدود میں آنے والی جائیداد اور زمین پر ٹیکس نافذ کرنے کے علاوہ پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج درج کیا۔

جموں: پی ڈی پی کا جائیداد ٹیکس اور ایندھن کی مہنگائی کے خلاف احتجاج

احتجاج کی قیادت پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کے ضلع صدر راجندر سنگھ منہاس کر رہے تھے، جن کے ہمراہ سینکڑوں کی تعداد میں پی ڈی پی کے کارکنان نے جموں کے پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

بعد میں پی ڈی پی کے کارکنوں نے ڈوگرہ چوک کی جانب کوچ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں پریس کلب سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی۔

اس موقع پر پارٹی کارکنان نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت روزانہ پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتیں بڑھا رہی ہے جس سے غریب لوگ پریشان ہوگئے ہیں جبکہ جموں و کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس نافذ کرنے سے غریب عوام کو مزید مشکلات میں ڈالا جارہا ہیں۔

ایک پی ڈی پی کارکن نے کہا کہ اس سے قبل بھی بی جے پی نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پر قدغن لگاکر لوگوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی لیکن پی ڈی پی کھبی بھی خاموش نہیں رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دن بہ دن مہنگائی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے غریب عوام سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.