Doda Police ڈوڈہ کے بھدرواہ میں پوست کی کاشت کے خلاف مہم

author img

By

Published : May 29, 2023, 7:16 PM IST

ڈوڈہ کے بھدرواہ میں پوست کی کاشت کے خلاف مہم

ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ میں مقامی تھانے کی پولیس کی جانب سے غیر قانونی پوست کی کاشت اور جنگلی بھنگ کو تباہ کرنے کے مقصد سے مہم چلائی۔ مہم کے دوران علاقے میں مختلف مقامات پر پوست کی کاشت تباہ کی گئی۔

ڈوڈہ کے بھدرواہ میں پوست کی کاشت کے خلاف مہم

ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں کشمیر میں ضلع ڈوڈہ پولیس انتظامیہ کی جانب سے منشیات کے کاروبار کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے مقصد سے مہم چلائی جا رہی ہے۔ ڈوڈہ پولیس نے ضلع میں غیر قانونی پوست کی کاشت اور جنگلی بھنگ کو تباہ کرنے کے مقصد سے مہم چلائی۔ مہم کے دوران علاقے کے مختلف مقامات پر پوست کی کاشت کو تباہ کردی گئی۔ اس سلسلے میں ڈوڈہ پولیس نے آج جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ انسپکٹر جتیندر سنگھ ایس ایچ او ،پی ایس بھدرواہ کی قیادت میں پولیس اسٹیشن بھدرواہ کی ایک پولیس ٹیم نے متھولا بھدرواہ کے علاقے میں پوست کی کاشت جنگلی بھنگ کو تباہ کرنے کے مقصد سے مہم چلائی۔پولیس انتظامیہ کو اس مہم میں بڑے پیمانے پر کامیابی ملی۔

انہوں نے کہا کہ بھدرواہ کے مختلف مقامات بھدرواہ کے تحصیلدار اور محکمہ زراعت کے دیگر افسران کی موجودگی میں پوست کی کاشت کو تباہ کرنے مہم چلائی گئی۔اس میم میں پولیس انتظامیہ کو زبردست کامیابی ملی۔ڈوڈہ کے ایس ایچ او پی ایس انسپککٹر ارون پرکاش کی قیادت میں مختلف ٹیمیں بنائی گئی۔ متعلقہ ٹیموں کے افسران نے اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کی اور پوست کی کاشت کو جڑ سے ختم کرنے کی اس مہم کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔اس کے موقع پر ایگزیکیٹو مجسٹریٹس اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: Sikhs Demand Reservation سکھ برادری کو ریزرویشن دینے کا مطالبہ

ڈوڈہ کے ایس ایس پی عبدالقیوم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پاس پڑوس میں نظر رکھیں اور غیر قانونی پوست کی کاشت کی اطلاع فراہم کریں تاکہ کاشتکاروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جاسکے اور فصلوں کو تباہ کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.