ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: چھٹے مرحلے کی ووٹنگ اختتام پذیر

author img

By

Published : Dec 13, 2020, 6:40 AM IST

Updated : Dec 13, 2020, 2:08 PM IST

ڈی ڈی سی انتخابات: چھٹے مرحلے کی ووٹنگ جاری
ڈی ڈی سی انتخابات: چھٹے مرحلے کی ووٹنگ جاری

اس مرحلے کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 7 بجے شروع ہوا اور دوپہر میں دو بجے اختتام پذیر ہوا۔

جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 31 حلقوں میں پولنگ جاری ہے۔ ان حلقوں میں وادیٔ کشمیر کے 14 اور جموں خطے کے 17 شامل ہیں۔

جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ ہوئی۔ اس کے علاوہ 77 سرپنچ اور 334 خالی پنچ نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ڈی سی کے 31 حلقوں میں ووٹنگ ہوئی جن میں وادیٔ کشمیر کے 14 حلقے اور جموں خطے کے 17 حلقے شامل ہیں۔

کشمیر خطے کے 14 ڈی ڈی سی حلقوں میں 124 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں جن میں 47 خواتین بھی شامل ہیں۔ وہیں جموں میں 17 حلقوں کے لیے 121 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 53 خواتین بھی شامل ہیں۔

چھٹے مرحلے میں 127 سرپنچ خالی نشستیں ہیں جن میں 37 سرپنچ بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ 77 حلقوں میں مقابلہ ہوگا جن کے لیے 65 خواتین سمیت 229 امیدوار میدان میں ہیں۔

اس مرحلے کے لیے 2071 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 1208 جموں ڈویژن میں اور 863 کشمیر ڈویژن میں ہیں۔

ڈی ڈی سی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے 31 حلقوں کے لیے 7 لاکھ 48 ہزار 3 سو ایک رائے دہندگان حق رائے دہی کے اہل ہیں۔ ان میں 3 لاکھ 90 ہزار 4 سو 32 مرد اور 3 لاکھ 57 ہزار 8 سو 69 خواتین شامل ہیں۔

آٹھ مرحلوں پر محیط اس پولنگ کا سلسلہ 19 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ 22 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ ڈی ڈی سی کے انتخابات منعقد کئے جانے سے جموں و کشمیر میں تھری ٹائر پنچایتی راج سسٹم رائج ہوگا۔ وہیں یوٹی میں ڈی ڈی سی کونسلوں کو پانچ برس کی مدت کے لئے منتخب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات پارٹی بنیادوں پر ہورہے ہیں۔ اس میں 6 سیاسی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، عوامی نیشنل کانفرنس، پیپلز مومنٹ، پیلز کانفرس اور سی پی آئی ایم کا مشترکہ فورم عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس سمیت اپنی پارٹی حصہ لے رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں 51.7 فیصد، دوسرے مرحلے میں 48.62 اور تیسرے مرحلے میں 50.53 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

Last Updated :Dec 13, 2020, 2:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.