ETV Bharat / state

پہلگام میں غیر قانونی قبضہ برخاست

author img

By

Published : Nov 4, 2020, 5:54 PM IST

لدرو پہلگام میں محکمہ جنگلات کی ایک کارروائی کے دوران 120 کنال اراضی سے غیر قانونی قبضہ برخاست کردیا گیا۔

پہلگام میں غیر قانونی قبضہ چھڑا لیا گیا
پہلگام میں غیر قانونی قبضہ چھڑا لیا گیا

محکمہ جنگلات نے رینج افسر محمد الطاف گنائی کی قیادت میں لدرو پہلگام سے 120 کنال جنگلاتی اراضی کو اپنی تحول میں لیا۔

پہلگام میں غیر قانونی قبضہ چھڑا لیا گیا

لدرو اور متصل علاقہ جات میں لوگوں نے جنگلاتی اراضی پر قبضہ جما کر اس میں پیڑ لگائے تھے جس کو چھڑانے کیلئے محکمہ جنگلات نے فارسٹ پروٹکشن فورس کے ہمراہ کاروائی کی۔

اس سلسلے میں بہت جلد جنگل کے نزدیک آباد بستیوں میں لوگوں کی طرف سے ہڑپ کی گئی اراضی سے قبضہ ختم کیا جائے گا۔

متعلقہ افسران نے کہا کہ لوگوں نے غیر قانونی طریقے سے جنگلات اراضی پر سپیدے اور اخروٹ کے پیڑ لگائے ہیں اور اسی قبضے کو چھڑانے کے لیے محکمے نے کاروائی کی۔

افسران نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ فینسنگ کے تار کی ضرورت ہے اور ہم امید کرتے ہیں معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے محکمہ جنگلات کو تار فراہم ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.