ETV Bharat / state

سونمرگ میں پہلی مرتبہ آئس اسکیٹنگ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 6:33 PM IST

سونمرگ میں پہلی مرتبہ آئس اسکیٹنگ کا انعقاد
سونمرگ میں پہلی مرتبہ آئس اسکیٹنگ کا انعقاد

سونمرگ میں قومی سطح پر آئس اسکیٹنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب سونمرگ میں آئس اسکیٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے جوش و خروش کے ساتھ اس مقابلے میں حصہ لیا۔

سونمرگ میں پہلی مرتبہ آئس اسکیٹنگ کا انعقاد

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے سونمرگ میں قومی سطح پر آئس اسکیٹنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پہلا موقع جب سونمرگ میں آئس اسکیٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے جوش و خروش کے ساتھ اس مقابلے میں حصہ لیا۔

سرینگر کی رہنے والی دو بہنیں جو کہ قومی سطح پر کھیلنا چکی ہیں، آئس اسکیٹنگ پروگرام میں شامل ہوئی۔ دونوں کھلاڑیوں نے ضروری انفراسٹرکچر کی دستیابی پر حکومت کی تعریف کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور اس اقدام میں حصہ لیں۔

تفصیلات کے مطابق آئس اسکیٹنگ پروگرام اگرچہ وادی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں آج تک کی جاری ہے۔ تاہم کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ سرکاری سطح پر مشہور سیاحتی مقام سونمرگ میں بھی شروع کیا گیا ہے۔ اس کے لئے سونمرگ ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے تمام تر انتظامات مکمل کۓ ہیں۔

اس کے علاوہ ہمیں اور ہمارے ساتھ موجود دوسرے کھلاڑیوں کو بھی مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے اچھا خاصا تعاون مل رہا ہے۔ انہوں نے وادی کشمیر کے نوجوانوں خاص کر بہنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آئیں اور سونمرگ میں آئس اسکیٹنگ کا فائدہ اٹھا کر اپنے آپ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی اپنی صلاحیت کا لوہا منوائیں۔

سونمرگ میں پہلی مرتبہ آئس اسکیٹنگ کا انعقاد
سونمرگ میں پہلی مرتبہ آئس اسکیٹنگ کا انعقاد

یہ بھی پڑھیں:Snow Festival Rafi Abad: رفیع آباد میں سنو فیسٹیول کا انعقاد

انہوں نے دیگر نوجوان لڑکیوں سے اپیل کی ہے کہ اس کھیل میں زخمی ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔نوجوانوں کو اس مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ۔مستقبل میں بھی اس طرح کے کھیلوں کے انعقاد کی راہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس کھیل سے منسلک ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.