ETV Bharat / state

شوپیان شدید برفباری سے رہائشی مکان کو نقصان

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 7:05 PM IST

شوپیان شدید برفباری سے رہائشی مکان کو نقصان
شوپیان شدید برفباری سے رہائشی مکان کو نقصان

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے زینہ پورہ علاقے میں شدید برفباری کی وجہ سے رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ کنبے نے ضلع انتظامیہ سے مدد کی درخواست کی ہے۔

وادی کشمیر میں گزشتہ چار روز سے بھاری برفباری جاری ہے جس کی وجہ سے کافی مالی نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

شوپیان شدید برفباری سے رہائشی مکان کو نقصان

جنوبی کشمیر کے چیرمرگ زینہ پورہ شوپیان میں بھی بھاری برفباری کی وجہ سے ایک رہائشی مکان کا چھت گرگیا۔ تاہم مکینوں کو صحیح سلامت نکالا گیا اور کسی بھی جانی نقصان کو ٹالا گیا۔

جاوید احمد خان ولد بشیر احمد خان کے رہائشی مکان کو اس وقت شدید نقصان پہنچا جب آج صبح برف کے بوجھ سے مکان کا چھت ٹوٹ کر گر گیا۔

وہیں مقامی لوگوں کی بر وقت کارروائی سے مکینوں کو بنا کسی نقصان کے نکالا گیا۔

ضلع انتظامیہ شوپیان نے ایک ٹیم کو علاقے کے لیے روانہ کیا ہے جو وہاں حالات کا جائزہ لے سکیں۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں اتوار کی صبح سے ہی وقفہ وقفہ سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر و دیہات میں معمولات زندگی درہم بر ہم ہو کر رہ گئی ہیں۔

وادی کا ملک کے باقی حصوں کے ساتھ فضائی و زمینی رابطہ بدھ کو چوتھے روز بھی منقطع رہا تو وہیں دوسری طرف وادی کے بیشتر علاقے اپنے اپنے ضلع ہیڈ کوارٹروں سے مسلسل منقطع ہیں جبکہ اکثر و بیشتر علاقوں میں بجلی و پانی کی سپلائی بھی پوری طرح متاثر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.