ETV Bharat / state

حکومت جموں و کشمیر میں انتخابات کیلئے جلد تاریخ کا اعلان کرے: انیل شرما

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 1:42 PM IST

All Jammu & Kashmir Panchayat Conference: آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس کے چئیرمین انیل شرما نے کہا کہ سرینگر جموں و کشمیر کے لوگوں کے صبر کا امتحان نہ لیں، الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کریں۔

ون نیشن ون الیکشن کا آغاز جموں و کشمیر سے ہو
ون نیشن ون الیکشن کا آغاز جموں و کشمیر سے ہو

ون نیشن ون الیکشن کا آغاز جموں و کشمیر سے ہو

سرینگر: مرکزی کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس کے چئیرمین انیل شرما نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی خواہش کا احترام کریں۔ آج یہاں سری نگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے جے کے پی سی کے صدر انیل شرما نے تنظیم کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ کہا کہ حکومت کو جموں و کشمیر کے لوگوں کے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیے اور جموں و کشمیر میں انتخابات کے انعقاد کے لئے ایک آخری تاریخ دینا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں لگ بھگ ایک سال باقی ہیں۔اب تو شہری بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں کی میعاد بھی ختم ہو چکی ہے۔ جلد ہی منتخب پنچوں، سرپنچوں اور بی ڈی سیز کی مدت بھی پوری ہو رہی ہے اس طرح یہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہو گی۔ انہیں اپنا نمائندہ منتخب کرنے کے حق سے محروم کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:موسمی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر افراد قوت کے ساتھ جدید مشینیں تیار، اطہر عامر

شرما نے کہا کہ جمہوریت میں لوگوں کے انتخابی حق کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا اس لیے یہ ضروری ہے کہ مزید وقت ضائع کیے بغیر انتخابات کا اعلان کیا جائے۔سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے کشمیر کے لوگوں سے ان کی ملاقات کے دوران، ہر کوئی اپنی سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر جمہوریت کا ساتھ دیتا نظر آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.