ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں راشن ڈیلرز کا احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 7:07 AM IST

Ration Dealers Protest in Doda: ضلع ڈوڈہ میں راشن ڈیلروں نے مختلف مطالبات کو لے کر احتجاج شروع کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی اس وقت احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ڈوڈہ میں راشن ڈیلرز کا احتجاج
ڈوڈہ میں راشن ڈیلرز کا احتجاج

ڈوڈہ میں راشن ڈیلرز کا احتجاج

ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں راشن ڈیلروں نے مختلف مطالبات کو لے کر احتجاج شروع کردیا ہے۔ احتجاجی ڈیلروں کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ کئی برسوں سے سرکار سے مانگ کررہے ہیں کہ اُن کی ماہانہ اجرتوں میں اضافہ کیا جائے اور کمیشن بڑھائی جائے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی کئی ریاستوں میں نئے قانون کے مطابق کمیشن اور آنریریئم میں اضافہ کیا گیا لیکن ابھی تک یہاں کے ڈیلروں کو صرف چھ ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔ انھوں نے مانگ کی کہ ڈیلروں کو کم سے کم پچاس ہزار روپیے ماہانہ دیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں بی جے پی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، پارٹی لیڈروں کا دور دراز علاقوں کا دورہ

ان کا کہنا ہے کہ راشن ڈیلرز شپ چلانا تو دور کی بات ہے اسے بچا کر رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہیں بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کئی مرتبہ انتظامیہ سے اس سلسلے میں بات چیت کی ہے لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی۔ راشن ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب انہیں احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔ ہمارے مطالبات جائز ہیں اور اسے ہر حال میں تسلیم کرنا پڑے گا۔ مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس سے ہمارے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.