ETV Bharat / state

'دفعہ 370 کی منسوخی کا ترقی سے کوئی تعلق نہیں'

author img

By

Published : Oct 7, 2019, 8:24 PM IST

جموں و کشمیر کے سابق ریاستی وزیر بابو سنگھ کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی 'نہ صرف غیر انسانی بلکہ 1948 میں کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے کے بھی خلاف ہے۔'

'دفعہ 370 کی منسوخی کا ترقی سے کوئی تعلق نہیں'

جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے دو ماہ گزر چکے ہیں لیکن اب بھی وہاں کے حالات معمول پر نہیں لوٹے ہیں۔

'دفعہ 370 کی منسوخی کا ترقی سے کوئی تعلق نہیں'

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چيت میں سابق وزیر بابو سنگھ نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینی والی دفعہ 370 کے ہٹائے جانے کو پوری طرح سے غلط قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا: 'جموں وکشمیر میں آج جو کچھ بھی کیا جا رہا ہے وہ سب غیر قانونی ہے۔ حکومت نے دفعہ 370 ہٹا کر جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ٹھیک نہیں کیا ہے۔'

ان کا کہنا تھا: 'یہ فیصلہ نہ صرف انسانیت کے خلاف بلکہ اس وعدے کے بھی منافی ہے جو سنہ 1948 میں جموں و کشمیر کے عوام سے کیا گیا تھا۔ دفعہ 370 کی منسوخی کا جموں و کشمیر کی ترقی کے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہاں پہلے سے ترقیاتی منصوبے موجود ہیں۔'

کشمیر مسئلے کے حل کے بارے میں بابو سنگھ نے کہا کہ 'یہ مسئلہ صرف سیاسی سطح پر بات کے ذریعے ہی حل ہوسکتا ہے۔ بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اس تعلق سے بات کرے کیونکہ یہ دونوں ممالک کا آپسی معاملہ ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اگر کشمیر میں حالات ایسے ہی رہے تو بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے، جس سے دونوں ممالک کو شدید نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے اور پورے بُرصغیر میں حالات بگڑ سکتے ہیں۔'

Intro:جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو ختم کیے ہوئے آج دو ماہ گزر چکے ہیں لیکن اب بھی جموں و کشمیر میں حالات بد سے بدتر ہیں.


Body:اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت دہلی کے نمائندے نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر بابو سنگھ سے تفصیلی بات کی جس میں انہوں نے بی جے پی حکومت کے دفعہ 370 ہٹاے جانے کو کشمیر کے لیے ایک غلط قدم قرار دیا ہے.

ان کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں آج جو بھی کیا جا رہا ہے وہ سب غیر قانونی ہے حکومت نے دفعہ 370 ہٹانا جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ بدسلوکی ہے.

بابو سنگھ نے بتایا کہ وہ نہ صرف انسانیت کے خلاف ہے بلکہ وہ اس وعدے کے بھی خلاف ہے جو 1948 میں جموں وکشمیر کی عوام سے کیا گیا تھا.


Conclusion:براے مہربانی

بابو سنگھ کی وائس ریکارڈنگ شفٹ انچارج سے طلب کرلیں.
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.