ETV Bharat / state

اننت ناگ میں فٹبال چمپئن شپ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 1:51 PM IST

اننت ناگ کے دیالگام میں فوج کی 19 آر آر بٹالین کی جانب سے فٹبال چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے مختلف زونز کے اسکولوں کے طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

اننت ناگ میں فٹبال چمپئن شپ کا انعقاد
اننت ناگ میں فٹبال چمپئن شپ کا انعقاد

اننت ناگ میں فٹبال چمپئن شپ کا انعقاد

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے اننت ناگ کے دیالگام میں فوج کی 19 آر آر کی جانب سے فٹبال چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے مختلف زونزکے اسکولوں کے طالب علموں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ یہ چمپئن شپ تین دن تک جاری رہے گی اور 18 نومبر اس چمپئن شپ کا فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔ اس چمپئن شپ میں 14 اور 16 سال عمر کے بچوں پر مشتمل کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوپور پولیس کی جانب سے بی پی ایل اور اے اے کارڈ ہولڈرز خاندانوں میں سلائی میشن تقسیم

اس فٹبال چمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہم 19 آر آر کے مشکور ہیں جنہوں نے اس ریس کا انعقاد کیا تھا، کھیل کود ہماری نشوونما کے لئے بہت ہی ضروری ہے۔ فوج کی جانب سے ہمیشہ وقتاً فوقتاً مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اسی طرح ان کی جانب سے مستقبل میں بھی ایسے کھیل مقابلوں کو منعقد کیا جانا چاہیے۔ چمپئن شپ میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ شرکت کرنے والے بچوں میں کافی خوشی اور جوش نظر آرہا تھا اور تماشائیوں میں موجود لوگوں نے لطف اٹھایا اور ٹیم ورک کے احساس اور فٹنس کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.