ETV Bharat / state

والد نے نوزائیدہ بچی کو زندہ پانی میں پھینک کر قتل کر دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 2:26 PM IST

ضلع گیا میں ایک باپ نے درندگی کی ساری حدیں پار کرتے ہوئے اپنی ڈھائی ماہ کی بچی کو زندہ پانی میں پھینک کر قتل کر دیا۔ اس وحشت ناک واقعے کی وجہ صرف اتنی تھی کہ گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی نے کہہ دیا کہ وہ اس کی بیٹی نہیں ہے۔ پولیس نے قاتل باپ کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ Father Killed Baby Girl In Gaya

والد نے نوزائیدہ بچی کو زندہ پانی میں پھینک کر ہلاک کردیا
والد نے نوزائیدہ بچی کو زندہ پانی میں پھینک کر ہلاک کردیا

والد نے نوزائیدہ بچی کو زندہ پانی میں پھینک کر ہلاک کردیا

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک چھوٹی بچی کی لاش تالاب سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے جب پورے معاملے کی تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ حقیقی باپ ہی بچی کا قاتل ہے۔ اُس نے اپنی بچی کو زندہ پانی پھینک دیا تھا۔ آج پولیس نے تالاب سے لاش کو برآمد کر لیا ہے۔ اس حوالہ سے سیٹی ایس پی ہمانشو کمار نے بتایا کہ گذشتہ کل آٹھ دسمبر کو ضلع کے آنتی تھانہ میں ایک خاتون کے ذریعہ شکایت درج کرائی گئی تھی کہ اس کا شوہر گزشتہ ایک ہفتہ سے سسرال میں ہے۔ وہ اسکو ساتھ لے جانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ایسا نہیں کرنے پر مجھے اور بچی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہا تھا۔

تاہم جمعہ کی صبح جب وہ سو کر اٹھی تو پایا کہ اسکا شو ہر اور ڈھائی ماہ کی بچی گھر میں نہیں ہے۔شوہر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس سے رابطہ نہیں ہوسکا ،اُسے خدشہ ہے کہ اسکی بچی کا کہیں قتل نہیں ہوجائے۔اس شکایت کے بعد اُن کی ہدایت پر پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دے کر چھاپہ ماری شروع کی گئی تبھی۔ خاتون کا شوہر گورے کو گرارو تھانہ حلقہ کے علی گنج سے گرفتار کر پوچھ تاچھ کی گئی تو پورے معاملے کا انکشاف ہوا۔گرفتار شخص نے پولیس کو بتایا کہ اسکی بیوی اسکے گھر واپس نہیں جارہی تھی۔

اس دوران اسکی ساس نے اس سے کہا کہ بچی اسکی نہیں ہے ،اسلئے اُسے لیکر نہیں جاسکتے ،بچی میری نہیں ہے اسلئے ہم نے اسے مار دیا ہے ۔گھر کے قریب میں واقع تالاب میں بچی کو زندہ پھینک دیا ، اُسکی نشاندھی پر پولیس نے جب تالاب کا سرچ کیا تو کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ،اُنہوں نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا اور گورے کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،اس حوالہ سے آنتی تھانہ میں مقدمہ درج ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں خود سوالات اپلوڈ نہیں کرتا، مجھ کو کمپیوٹر سے واقف نہیں: جے ڈی یو رکن پارلیمنٹ

انہوں نے بتایا کہ پولیس اور مزید پہلوں پر تفتیش مصروف ہے ، لاش پوسٹ مارٹم کراکر لواحقین کو سپرد کردی جائے گی ،پولیس نے چوبیس گھنٹے کے اندر پورے معاملے کا انکشاف کردیا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.