ETV Bharat / state

پونچھ میں زخمی مزدوروں کو پانچ لاکھ روپے اور چھ مہینے تک مفت راشن دیا جائے : فاروق عبداللہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 7:10 PM IST

Farooq Abdullah Visit Shopianجموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بفلیاز علاقہ میں پیش آئے المناک واقعہ میں زخمی ہوئے شہریوں کی عیادت کے لئے سرنکوٹ کے سرکاری ہسپتال پہنچے۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کا ماحول اب بھی پر امن نہیں ہے۔

پونچھ میں زخمی مزدوروں کو پانچ لاکھ روپے اور چھ مہینے تک مفت راشن دیا جائے : فاروق عبداللہ
پونچھ میں زخمی مزدوروں کو پانچ لاکھ روپے اور چھ مہینے تک مفت راشن دیا جائے : فاروق عبداللہ

پونچھ میں زخمی مزدوروں کو پانچ لاکھ روپے اور چھ مہینے تک مفت راشن دیا جائے : فاروق عبداللہ

شویپان:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے شوپیاں کے دورے پر پہنچے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ، جموں و کشمیر میں ابھی بھی تشدد کا بازار گرم ہے۔جنہیں لگتا ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات ٹھیک ہے انکی آنکھوں پر عینک لگی ہوئی ہے۔ فاروق عبداللہ نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ پونچھ میں فوج نے عام لوگوں کو حراست میں لیکر بتایا کہ اپنے عسکریت پسندوں کو کھانا کھلایا جبکہ لوگوں نے بتایا کہ نہیں ہم نے کھلایا۔عام لوگوں نے فوج کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا۔ جس کے بعد فوج نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور تین نوجوان اس دنیا سے چل بسے ۔

فاروق عبداللہ نے بتایا کہ پونچھ میں دیگر مزدوروں کو زخمی کردیا جو اب مزدوری کے لائق نہیں رہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس تشدد کا شکار ہوئے زخمی مزدوروں کو بھی پانچ پانچ لاکھ روپے فراہم کیا جانا چاہیے اور انہیں چھ مہینے تک مفت راشن دیا جانا چاہیے۔ پونچھ میں تین افراد کی ہلاکتوں کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ میں خون سے لکھ کے دونگا کہ کہ جب تک ہندوستان اور پاکستان دونوں ممالک آپس میں بات چیت نہیں کرینگے تب تک جموں و کشمیر میں حالات سازگار نہیں ہونگے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پونچھ میں عسکریت پسندوں نے فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تاہم عساکر موقع سے فرار ہونے اور فوجیوں کے ہتھیار چھیننے میں بھی کامیاب ہو گئے۔ بعد ازاں سیکورٹی ایجنسیز نے عسکریت پسندوں کو ڈھونڈنے کے لیے بڑے پیمانے پر محاصرہ کیا تاہم ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بھی انہیں کوئی کامیابی ہاتھ نہیں لگی۔

یہ بھی پڑھیں:پونچھ راجوری میں عسکریت پسند فوج سے ایک قدم آگے ہیں: دفاعی تجزیہ نگار

حملہ کے دوسرے روز فوجیوں نے درجن سے زائد مقامی افراد کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لے لیا جس دوران مبینہ طور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس میں سے تین افراد ہلاک ہو گئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.