ETV Bharat / state

Satyagraha in Doda کانگریس کارکنان نے ڈوڈہ میں ستیہ گرہ کا اہتمام کیا

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 12:53 PM IST

ڈوڈہ ضلع میں بھی کانگریس صدر راہل گاندھی کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دینے کے خلاف ستیہ گرہ کا اہتمام کیا جس میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔کانگریس کے حامیوں نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور راہل گاندھی کی رکنیت کی معطلی سے متعلق نوٹیفیکشن واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

کانگریس کارکنان ڈوڈہ میں ستیہ گرہ کا اہتمام کیا
کانگریس کارکنان ڈوڈہ میں ستیہ گرہ کا اہتمام کیا

کانگریس کارکنان ڈوڈہ میں ستیہ گرہ کا اہتمام کیا

ڈوڈہ: ملک کی دوسری ریاستوں کی یو ٹی جموں و کشمیر میں بھی کانگریس کے رہنما اور کارکنان کی جانب سے اپنے راہل گاندھی کی حمایت میں کا سلسلہ جاری ہے۔یو ٹی کے تمام اضلاع میں راہل گاندھی کی حمایت میں احتجاج جاری ہے۔ ڈوڈہ ضلع میں بھی کانگریس صدر راہل گاندھی کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دینے کے خلاف ستیہ گرہ کا اہتمام کیا جس میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔کانگریس کے حامیوں نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور راہل گاندھی کی رکنیت کی معطلی سے متعلق نوٹیفیکشن واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ لوگوں نے ناکہ بندی بھی کی۔

ڈوڈہ ضلع میں بھی کانگریس کے کارکنان نے راہل گاندھی کی رکنیت ختم کیے جانے کے فیصلے کے خلاف دھرنا دیا اور اسے انتہائی غیر جمہوری اور غیر قانونی اقدام قرار دیا۔ مقامی کانگریس کارکنان نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ہیں۔ وہ بی جے پی کی عوام مخالف پالیسی، مذہب اور نفرت کے نام پر سیاست کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف یاترا کرکے لوگوں کو یکجا ہونے کا پیغام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Workers Protest in Tral ترال میں راہل گاندھی کی حمایت میں کانگریس کے حامیوں کا احتجاج

کانگریس کے رہنما شیخ مجیب نے کہا کہ ہم راہل گاندھی کی حمایت میں اس وقت تک احتجاج کریں گے جب مرکزی حکومت ان کے خلاف اپنا فیصلہ واپس نہیں لے لیتی ہے۔ راہل گاندھی ملک کی عوام کے حق میں تحریک چلا رہے ہیں اور ہم سب ان کی اس کوشش کی بھر پور حمایت کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.