ETV Bharat / state

Mock Drill For COVID-19 Readiness بڈگام ضلع کے چھانہ پورہ میں موک ڈریل

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 3:06 PM IST

ضلع بڈگام انتظامیہ کی جانب سے چھانہ پورہ میں واقع پی ایچ سی میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی تیاریوں کو لے کر ایک موک ڈریل کا انعقاد کیا گیا۔Mock Drill For COVID-19 Readiness

بڈگام ضلع کے چھانہ پورہ میں موک ڈریل
بڈگام ضلع کے چھانہ پورہ میں موک ڈریل

بڈگام ضلع کے چھانہ پورہ میں موک ڈریل

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام، ایس ایف حامد نے آج پی ایچ سی چھانہ پورہ کا دورہ کیا تاکہ وہاں ضلع انتظامیہ کی جانب سے کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے کی جا رہی تیاریوں کے سلسلے میں ایک خصوصی موک ڈرل کا انعقاد کیا جا سکے تاکہ ازخود مشاہدہ کرسکے۔District Administration Budgam Conducts Mock Drill For COVID-19 Readiness At PHC ChanPora

اس دورے کے دوران ڈی سی بڈگام نے کووڈ-19 سہولت سنٹر میں قائم مختلف وارڈز، جن میں آئی سی یو (ICU) کی سہولت، آکسیجن پلانٹ (Oxygen Plant)، ڈیجیٹل ایکسرے (Digotal X-ray) کے علاوہ یہاں موجود دیگر صحت کی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر بڈگام کے ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کووڈ-19 وبائی امراض کے حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پر عوام کو ان پے عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔وہ عام لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں تا کہ ہم اس وائرس کو پھیلنے سے روک سکے۔

ڈی سی بڈگام کے ساتھ اس دورے میں سی ایم او بڈگام، ڈاکٹر لاہوت حسن، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال بڈگام، ڈاکٹر ایوب فتح، انچارج آئی سی یو، ڈاکٹر اقبال اور دیگر سینئر طبی ماہرین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ڈسٹرکٹ اسپتال ڈاکٹر ایوب فتح نے کہا کہ ہم کوؤڈ-19 کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ہماری ان ہی تیاریوں کو دیکھنے اور پرکھنے کے لئے ہم نے آج ایک خصوصی موک ڈرل کا اہتمام کیا تاکہ اگر اس میں کوئی خامی دیکھی تو اس کو ہم دور کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں:Covid Mock Drill in Pulwama پلوامہ کووڈ ہسپتال میں موک ڈرل

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تقریباً تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور 100 ایل پی ایم آکسیجن جنریشن پلانٹ، 4 آئی سی یو بیڈز، 40 آئسولیشن بیڈز، 15 کنسنٹریٹرز، 50 آکسیجن سلنڈر، ڈیجیٹل ایکسرے ٹریج کی سہولت اور ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر اہم مطلوبہ عملہ موجود ہے۔ ضلع انتظامیہ بڈگام کی جانب سے چھانہ پورہ میں کوؤڈ-19 سہولت سینٹر میں پیرا میڈیکس قائم کئے گئے ہیں۔ تاکہ وقت رہتے ہوئے ہر مہاز پر بے خلل کام کاج کیا جاسکے۔ District Administration Budgam Conducts Mock Drill For COVID-19 Readiness At PHC ChanPora

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.