ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی کی نظر بندی ڈی ڈی سی انتخابات سے منسلک: پی ڈی پی ترجمان

author img

By

Published : Nov 27, 2020, 3:00 PM IST

پی ڈی پی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پارٹی صدر کو گھر میں نطر بند رکھنا، ڈی ڈی سی انتخابات کی وجہ ہوسکتی ہے کیونکہ بی جے پی سرکار پیوپلز الاینس فار گپکار ڈکلریشن کے متحدہ انتخابات لڑنے سے گھبرا گئی ہے۔

پی ڈی پی ترجمان
پی ڈی پی ترجمان

جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو آج صبح جموں و کشمیر انتظامیہ نے گھر میں نظر بند کردیا جس کے بعد ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے کرتے ہوئے پی ڈی پی ترجمان طاہر سعید نے بتایا کہ جو بھی سیاسی یا انتظامی کاروائی آج کی جارہی ہے وہ ڈی ڈی سی انتخابات سے منسلک ہے۔

پی ڈی پی ترجمان

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ انکو پھر سے غیر قانونی طریقے پر گھر میں محروس کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ کے ضلع پلوامہ کے نائرہ گاؤں میں واقع رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے ملنے کے لیے جارہی تھی لیکن جموں و کشمیر انتظامیہ نے انہیں جانے سے روک دیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بی جی پی کے وزراء اور ان کے کارکنان کو ہر مقام پر جانی کی اجازت ہے لیکن سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر انہیں نظر بند کیا جاتا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ پی ڈی پی نوجوان لیڈر وحید پرہ کو این آئی اے نے منگل کو دلی طلب کرکے وہاں گرفتار کیا تھا اور انکو آج جموں کی این آئی اے عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔

این آئی اے نے وحید پرہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ دیوندر سنگھ اور حزب المجاہدین کے کمانڈر نوید بابو کے کیس میں ملوث ہے۔

وہیں محبوبہ مفتی گزشتہ کئی دنوں سے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کی مہم کے سلسلے میں جنوبی کشمیر کا دورہ کر ہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.