ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: رامبن میں حلقہ وار نتائج کا اعلان کیا جائے گا

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 8:11 AM IST

جموں و کشمیر میں جاری ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے نتائج کا اعلان 22 دسمبر کو کیا جائے گا۔ ابھی تک سات مرحلوں کی ووٹنگ ہوچکی ہے۔

رامبن میں حلقہ وار نتائج کا اعلان کیا جائے گا
رامبن میں حلقہ وار نتائج کا اعلان کیا جائے گا

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں 140 نشستوں پر ہوئے ڈی ڈی سی انتخابات کی کاؤنٹنگ 22 دسمبر کو ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں صبح 9 بجے سے شروع کی جائے گی۔

ضلع الیکشن افسر رامبن (ڈپٹی کمشنر) کی جانب سے جاری کردہ ایک حکمنامہ کے مطابق عالمی وبا بیماری کووڈ 19 کے پھیلاؤ پر روک لگانے اور سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لیے کاؤنٹنگ مراکز پر کسی بھی امیدوار کو ضلع کمپلیکس کے نزدیک آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

رامبن میں حلقہ وار نتائج کا اعلان کیا جائے گا
رامبن میں حلقہ وار نتائج کا اعلان کیا جائے گا

تاہم انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ بلاکوں میں کاؤنٹنگ کا اعلان کیا جائے گا۔ بلاک رامسو کی دو نشستوں کے لیے ہائی اسکول رامسو میں باضابط راؤنڈ وائز اعلان کیا حائے گا۔ بلاک بانہال کی دو نشستوں کے لیے ہائر سکینڈری بانہال بلاک اکھڑہال کی دو نشستوں کے لیے ہائر سیکنڈری اکھڑہال، بلاک رامبن کی دو نشستوں کے لیے ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول رامبن، بلاک گول کی ایک نشست کے لیے ماڈل ہائر سیکنڈری سکول، بلاک سنگلدان کی ایک نشست کے لیے ہائر سیکنڈری سکول سنگلدان، بٹوت کی ایک نشست کے لئے ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول اور راجگڑھ کی ایک نشست کے لئے ہائر سیکنڈری اسکول راجگڑھ مخصوص رکھی گی ہے جہاں ڈی ڈی سی امیدواروں کو پل پل کے نتائج کی خبر انتظامیہ کی جانب سے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں جاری ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے نتائج کا اعلان 22 دسمبر کو کیا جائے گا۔ ابھی تک سات مرحلوں کی ووٹنگ ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.