TERROR ATTACK IN JAMMU KASHMIR: جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں میں کمی

author img

By

Published : Apr 6, 2022, 3:56 PM IST

جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں میں کمی

وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیانند رائے نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں 370 کی منسوخی کے بعد سے عسکریت پسندوں کے حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں ماضی کے مقابلہ میں کمی Decrease in death toll in terrorist attacks in Jammu and Kashmir آئی ہے۔

مرکزی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد عسکریت پسندوں کے حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ماضی کے مقابلہ میں ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آئی 370. Decline in terrorist attacks since the repeal ہے۔ اس سلسلے میں وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیانند رائے نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 سے نومبر 2021 کے درمیان عسکریت پسندوں کے ہاتھوں کل 87 عام شہری اور 99 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جب کہ مئی 2014 سے اگست 2019 تک 177 عام شہری اور 406 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے 5 اگست 2019 کو مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کو نیم خودمختار درجہ دینے والی آئینی دفعہ 370 کے اہم حصوں کو کالعدم قرار دیا تھا اور ریاست کو دو مرکزی زیر انتطام علاقوں میں تقسیم کیا تھا۔ نتیانند رائے نے ایک تحریری جواب میں راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ جموں و کشمیر کی حکومت نے اب تک تقریباً 51,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہونے کی اطلاع دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وہیں حکومت کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔ Government policy of zero-tolerance against terrorism اور دہشت گردانہ حملوں میں 2018 میں 417 سے 2019 میں 255، 2020 میں 244 اور 2021 میں 229 دہشت گردانہ حملوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے یہ باتیں نتیانند رائے نے راجیہ سبھا کو ایک تحریری جواب میں بتایا۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.