ETV Bharat / state

سوپور: ڈی ڈی سی انتخابات کی سرگرمیاں تیز

author img

By

Published : Nov 26, 2020, 11:43 AM IST

جموں و کشمیر میں آئندہ ڈی ڈی سی انتخابات کو لے کر تمام اضلاع میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

سوپور: ڈی ڈی سی انتخابات کو لے کر سرگرمیاں تیز
سوپور: ڈی ڈی سی انتخابات کو لے کر سرگرمیاں تیز

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے سنگرامہ حلقہ میں ڈی ڈی سی انتخابات کی سرگرمیاں زوروں پر ہے۔ لوگ اپنے اپنے امیدواروں کے ساتھ مل کر جلسے کی صورت میں اپنے علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

سوپور: ڈی ڈی سی انتخابات کو لے کر سرگرمیاں تیز

ایسے ہی ایک سنگرامہ حلقہ سے آزاد امیدوار افتخار حسین لون بھی گھر گھر جا کر اپنی کرسی کو مضبوط بنانے کی خاطر ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے میں مشغول ہیں۔

لوگ بھی پوری مضبوطی سے اپنے آزاد امیدوار کے ہمراہ جلسے کی صورت میں ریلی میں ہوتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے افتخار حسین لون نے بتایا کہ 'میں حلقہ سنگرامہ کے ایک ایک گاؤں میں ووٹ مانگنے کے لئے جاتا ہوں اور مجھے لوگ پسند بھی کرتے ہیں۔'

افتخار حسین نے میڈیا کو بتایا کہ 'آج تک لوگوں کو بیوقوف بنایا گیا ہے جو بھی سیاسی پارٹی میدان میں کام کر رہی تھی، ہر ایک پارٹی نے عام لوگوں کو دھوکہ دے کر لوٹ کھسوٹ کر کے عام لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔'

افتخار نے بتایا کہ اب وقت بدل گیا ہے کیونکہ گزشتہ تیس برسوں سے حکمرانوں نے دھوکے کے سوا عام لوگوں کو کچھ نہیں دیا ہے۔ اب لوگ ووٹ صرف اس امیدوار کو دیں گے جو عوام کی بھلائی کیلیے کام کرے گا۔ یہ جو ڈی ڈی سی انتخابات ہورہے ہیں وہ صرف ترقی کیلیے منعقد کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ 'اچھے سے اچھے امیدوار کو کامیاب بنا کر اپنے علاقوں کی ترقی اور خوشحالی دیکھ کر چناو میں حصہ لے۔'

افتخار نے مزید بتایا کہ 'میں ایک عام آدمی ہوں اور مجھے پوری امید ہے کہ میں کامیاب ہو کر رہوں گا کیونکہ جو ہمارے حکمران ہے وہ ایک بار پھر لوگوں کو گمراہ کر کے لوگوں سے دفعہ 370 اور 35 اے کی باتیں کر کے ووٹ مانگنے کے لیے آتے ہیں۔ میں تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں یہ الیکشن محض ترقی کیلیے رکھا گیا ہے نہ کہ دفعہ 370 اور 35 اے کو واپس لانے کے لیے کیا گیا۔

اس حوالے سے انہوں نے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ 'اس بار اس امیدوار کو کامیاب بناو جو آپ کے شانہ بہ شانہ رہ کر آپ کی پوری خدمت اور آپ کے مسائلوں کا حل ڈھونڈنے میں ایک اہم رول ادا کریں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.