ETV Bharat / state

پلوامہ: انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے الزام میں چار ملازمین معطل

author img

By

Published : Nov 30, 2020, 12:22 PM IST

الیکشن آفسر کے مطابق یہ ملازمین انتخابی مہم چلانے والے سرپنچ / پنچ و انتخابات اور ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران ووٹرز کو ڈرا دھمکا رہے تھے۔

پلوامہ: انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے الزام میں چار ملازمین معطل
پلوامہ: انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے الزام میں چار ملازمین معطل

ضلعی پنچایت الیکشن افسر/ ڈپٹی کمشنر پلوامہ، ڈاکٹر راگھو لنگر نے انتخابی مہم کو ناکام بنانے میں ملوث چار ملازمین کو معطل کردیا ہے۔

الیکشن آفسر کے مطابق یہ ملازمین انتخابی مہم چلانے والے سرپنچ / پنچ و انتخابات اور ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران ووٹرز کو ڈرا دھمکا رہے تھے۔

ضلع انتخابی آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ای ای آر او پلوامہ / لِتر بلاک کی رپورٹ کے مطابق آر ڈبلیو بلاک پلوامہ کے دو جے ای اخیل گنڈوترا اور جناب نذیر احمد انتخابات سے متعلق فرائض کی پامالی کے علاوہ خلل انگیز رویہ کی نمائش میں ملوث پائے گئے جو انتخابی عمل کو روکنے کے بھی مترادف تھے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن افسر (ڈپٹی ڈی ای او) کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس معاملے کی انکوائری کی جا سکے اور ملوث افراد کو قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پندرہ دن میں انکوائری رپورٹ پیش کی جائے۔

اس سے قبل ظہور احمد وانی، ایس ڈی ایچ ترال میں نرسنگ آرڈرلی کے طور پر کام کرنے والے اور ہیلپر آبپاشی سب ڈویژن ترال، محمد خلیل کو بھی معطل کردیا گیا تھا جو انتخابی مہم چلانے / انتخابی مہم کے دوران ووٹرز کو ڈرانے میں ملوث پائے گئے تھے۔

دونوں ملازمین کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے دفتر سے منسلک کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.