ETV Bharat / state

ڈی سی کولگام نے روڈ سیفٹی مہم کا افتتاح کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 6:45 PM IST

Road Safety Compaign ضلع کولگام میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اطہر عامر الشفیع خان نے منی سیکرٹریٹ کے احاطے سے ایک کار ریلی کو ہرےجھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ عام لوگوں کو ٹریفک نظام کے ضابط پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

ڈی سی کولگام نے روڈ سیفٹی مہم کا افتتاح کیا
ڈی سی کولگام نے روڈ سیفٹی مہم کا افتتاح کیا

ڈی سی کولگام نے روڈ سیفٹی مہم کا افتتاح کیا

کولگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں روڈ سیفٹی ویک کا اہتمام کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اطہر عامر الشفیع خان نے مقامی باشندوں سے ٹریفک ضابط اخلاق پر سنجیدگی سے عملدردآمد کرنے کی اپیل کی۔

ڈی سی نے اسٹیک ہولڈرز سے اچھی ڈرائیونگ اور ٹریفک کے طریقوں کو اپنانے کے لیے تعاون طلب کیا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ ہر ایک کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ عوام میں روڈ سیفٹی پریکٹس کو مطلوبہ نتائج کے لیے پھیلایا جائے۔ ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت پر بات چیت، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنے پر زور دیا گیا۔


اس موقع پر اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر ابرار احمد اور اے آر ٹی او آفس کے دیگر افسران اور اہلکار موجود تھے۔مہنے بر چلنے والی مہم کا مقصد موٹرسائیکلوں، مسافروں، پیدل چلنے والوں بشمول کالج اور اسکول جانے والے بچوں میں ٹریفک کی تعلیم اور آگاہی پیدا کرنا ہے اور انہیں سڑک پر چلتے ہوئے اٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اوڑی میں دو روزہ وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد

دریں اثناء ضلع ترقیاتی کمشنر نے بات کرتے ہوے کہا کہ 15 جنوری سے 14 فروری تک منائے جانے والے اس روڈ مہم کے دوران ضلع بھر میں متعدد سرگرمیاں انجام دی جائیں گی جن میں ریلیاں، بیداری کیمپ اور مسافروں اور پیدل چلنے والوں کی حفاظت کے حوالے سے مہم،چلے گیی اور یہ سرگرمیاں ٹریفک قوانین کے بارے میں بیداری پھیلانے اور سڑک حادثات کو کم کرنے کے لیے محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.