ETV Bharat / state

گاندربل میں ولوو کراسکل اپ گریڈیشن سنٹر کا افتتاح

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 13, 2023, 2:10 PM IST

Willow Wicker Skill Up-gradation Center in Ganderbal jk: ڈی سی گاندربل نے کثرن میں کا خاندار اسکیم کے تحت ولوو کراسکل اپ گریڈیشن سنٹر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقعے پر ڈی سی گاندربل نے ولو وکر کے فروغ کے لئے اسکل اپ گریڈیشن کی اہمیت پر زور دیا۔

گاندربل میں ولوو کراسکل اپ گریڈیشن سنٹر کا افتتاح
گاندربل میں ولوو کراسکل اپ گریڈیشن سنٹر کا افتتاح

گاندربل میں ولوو کراسکل اپ گریڈیشن سنٹر کا افتتاح

گاندربل: مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ڈی سی گاندربل نے کثرن میں کا خاندار اسکیم کے تحت ولوو کر سکل اپ گریڈیشن سنٹر کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈی سی گاندربل نے ولو وکر کے فروغ کے لئے اسکل اپ گریڈیشن کی اہمیت پر زور دیا۔ گاندربل ضلع ترقیاتی کمشنر شیامبیر نے کثرن میں ولو ویکر اسکل اپ گریڈیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ یہ اقدام کاخاندار اسکیم کے تحت آتا ہے اس کا مقصد کمیونٹی کے اندر ہنر مندی کی نشوونما اور بااختیار بنانا ہے۔

افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم گاندربل زاہد رشید کے علاوہ مقامی دستکاروں اور ٹرینیز نے شرکت کی۔ یہ کارخانہ غلام محمد ماگرے چلاتے ہیں، جو 2016 میں ولو وکر کرافٹ میں ریاستی ایوارڈ یافتہ بھی ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے مارکیٹ میں روایتی ولو وکر کرافٹ کی مسلسل ترقی اور مسابقت کو یقینی بنانے کے لیے اسکل اپ گریڈیشن کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ولو وکر ضلع کا ایک ODOP ہے اور انتظامیہ ولو ویکرز کے ساتھ مارکیٹنگ کے رابطے کو بڑھا رہی ہے تاکہ ان کی مصنوعات کو دوسرے ممالک میں برآمد کیا جا سکے۔ ڈی سی موصوف نے کاریگروں اور تربیت حاصل کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور اس مرکز کا بھرپور استعمال کریں جو معیاری مصنوعات تیار کرنے کے لیے جدید ترین سہولیات اور ماہر ٹرینرز سے لیس ہے۔ اس سکیم کے تحت ماسٹر کاریگر کو 2000 روپے فی ٹرینی ماہانہ مشاہرہ فراہم کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ لاجسٹک اور سپورٹ کے لیے 25000 روپے۔ تربیت پانے والوں کو 2000 روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تین بچوں کی ماں رفیعہ جان گاوں کی دوسری خواتین کے لئے زندہ مثال

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم نے بتایا کہ ولو ویکر سکل اپ گریڈیشن سینٹر جدید ترین سہولیات سے لیس ہے اور ماہر ٹرینرز تربیت یافتہ افراد کو جدید تکنیک اور علم فراہم کرنے کے لیے وقف ہیں تاکہ ہنر مندوں کی مہارت کو بڑھانے کے لیے ہینڈ آن ٹریننگ فراہم کی جا سکے۔ ضلع میں ولو ویکر کاریگروں کو فراہم کردہ فنڈزوظیفہ کے علاوہ ماسٹر کاریگر اور تربیت حاصل کرنے والوں کو بھی فراہم کیا جاتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.