ETV Bharat / state

Trekking Events In Doda ڈوڈہ میں لڑکے اور لڑکیوں کے لئے 10 روزہ رہائشی ٹریکنگ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 6:12 PM IST

ضلع ڈوڈہ میں یوتھ سروسز اسپورٹس کی جانب سے 14 اور 17 سال سے کم عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے 10 روزہ رہائشی ٹریکنگ کا آغاز کیا۔ ضلع ڈپٹی کمشنر وشیش مہاجن نے دس روزہ رہائشی ٹریکنگ کا افتتاح کیا۔

ڈوڈہ میں لڑکے اور لڑکیوں کے لئے 10 روزہ رہائشی ٹریکنگ کا انعقاد
ڈوڈہ میں لڑکے اور لڑکیوں کے لئے 10 روزہ رہائشی ٹریکنگ کا انعقاد

ڈوڈہ میں لڑکے اور لڑکیوں کے لئے 10 روزہ رہائشی ٹریکنگ کا انعقاد

ڈوڈہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ڈپٹی کمشنر وشیش مہاجن نے محکمہ یوتھ سروسز اسپورٹس کے زیر اہتمام دس روزہ رہائشی ٹریکنگ کا افتتاح کیا۔ اس مہم کا مقصد نوجوانوں میں ایڈونچر اسپورٹس کو فروغ دینا اور انہیں خطے کی قدرتی خوبصورتی کو دیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ شرکاء کو تجربہ کار اساتذہ سے رہنمائی ملے گی اور وہ مختلف مہارتیں سیکھیں گے جیسے نیویگیشن، کیمپنگ، اور بقا کی تکنیک۔

رہائشی ٹریکنگ کو ہری جھنڈی دیکھاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وشیش مہاجن نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب سے متوجہ ہونے کی ضرورت ہے۔کھیل کود کے ذریعہ بھی بہتر مستقبل کی امید کر سکتے ہیں۔ ان پر زور دیا کہ وہ مہم جوئی اور ٹیم ورک کا جذبہ پیدا کریں۔ انہوں نے نوجوان افراد کی مجموعی نشوونما میں جسمانی فٹنس اور بیرونی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:International year Of Millets ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر کا واڈورہ سکاسٹ یونیورسٹی کمپس دورہ

ڈی سی ڈوڈہ نے بھی شرکاء کو یقین دلایا کہ ضلع انتظامیہ مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری تعاون اور وسائل فراہم کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کھیلوں اور مہم جوئی کی سرگرمیوں میں فعال طور پر شامل ہونے کی ترغیب دے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.