ETV Bharat / state

Outreach Programme At Block Souibugh ڈی سی بڈگام کی صدارت میں عوامی رابطہ کیمپ کا اہتمام

author img

By

Published : Feb 21, 2023, 7:38 PM IST

ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد کی صدارت میں ضلع کے مختلف بلاک میں عوام کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے عوامی رابطہ میٹنگ میں شرکت کی۔مقامی باشندوں نے ڈی سی کے سامنے اپنے اپنے مسائل رکھے Outreach Programme At Block Souibugh

ڈی سی بڈگام کی صدارت میں بلاک عوام سے تعلقات مضبوط بنانے کا اہتمام
ڈی سی بڈگام کی صدارت میں بلاک عوام سے تعلقات مضبوط بنانے کا اہتمام

ڈی سی بڈگام کی صدارت میں بلاک عوام سے تعلقات مضبوط بنانے کا اہتمام


بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد کی صدارت میں ضلع کے مختلف بلاک میں عوام کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے عوامی رابطہ میٹنگ میں شرکت کی۔مقامی باشندوں نے ڈی سی کے سامنے اپنے اپنے مسائل رکھے۔ ڈی سی نے مقامی باشندوں کو ان کے مسائل کے حک کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے تمام سرکاری اسکیموں پر سختی سے عمل درآمد پر زور دیا۔حکومت ہر گھر کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے فراخدلی سے کام کر رہی ہے چاہے وہ سڑکیں ہوں، پانی کی فراہمی کا کنکشن ہو یا بجلی۔

ڈی سی نے کہا کہ بڈگام پہلا ضلع ہے جس نے آن لائن ریونیو خدمات کے حوالے سے گھر گھر بیداری مہم شروع کی ہے۔لوگوں کو اپنے کام کروانے کے لئے دوڑ بھاگ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ عوام پر زور دیا کہ وہ آن لائن خدمات سے استفادہ کریں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ضلع کے تمام بلاکس کے سیاحتی امکانات کو تلاش کرنے پر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ بڈگام میں سیاحت کی بہت بڑی صلاحیت ہے جو روزگار فراہم کر سکتی ہے۔یہ لوگوں کی سماجی و اقتصادی حیثیت کو بہتر بنا سکتی ہے۔وہ سیاحتی امکانات کو تلاش کرنے کے علاوہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے تہواروں اور کارنیوالوں کا انعقاد کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Snow Carnival Held In Beautiful Surinder Valleyسریندربانڈی پورہ میں سرمائی کارنیول کا آغاز

ڈی سی نے افسران پر زور دیا کہ وہ تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کو ترجیح دیتے ہوئے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کو یقینی بنائیں۔ بلاک کی صفائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی سی نے علاقے میں صفا صفائی کو برقرار رکھنے پر مقامی باشندوں کو مبارکباد دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.