ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں کوررونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 2:13 PM IST

کورونا کی ٹیکہ کاری کے پہلے مرحلے میں طبی عملہ کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی
کورونا کی ٹیکہ کاری کے پہلے مرحلے میں طبی عملہ کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسہ اب بھی جاری ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس وبا سے نجات کے لیے اب ٹیکہ مہم شروع ہوگئی ہے۔

مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں آج کورونا کی ٹیکہ کاری کے پہلے مرحلے میں طبی عملہ کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔

بانڈی پورہ میں کوررونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

اس موقع پر بانڈی پورہ ضلع ہسپتال کے میڈیکل سپرنڈنٹ بشیر احمد تیلی نے عوام سے افواہوں پر کان نہ دھرنے اور وقت پر ٹیکہ لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کورونا ویکسین محفوظ نہ ہوتی تو طبی عملہ سب سے پہلے ٹیکہ کاری میں پیش پیش نہ رہتا۔

کورونا وائرس سے نجات کے لیے اب ٹیکہ مہم شروع ہوگئی ہے
کورونا وائرس سے نجات کے لیے اب ٹیکہ مہم شروع ہوگئی ہے

ڈاکٹر پرویز سجاد نے ٹیکہ لگانے کے بعد کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں اور وہ بالکل تندرست ہیں اور ٹیکہ لگانے کے بعد انہیں کوئی شکایت نہیں ہے۔

کورونا کی ٹیکہ کاری کے پہلے مرحلے میں طبی عملہ کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی
کورونا کی ٹیکہ کاری کے پہلے مرحلے میں طبی عملہ کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے خود کورونا ویکسین لگائی تاکہ سبھی طبی کارکنوں سمیت عام لوگ بھی اسے بالکل محفوظ سمجھ سکیں اور کورونا ویکسینیشن کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.