ETV Bharat / state

مسعود چوھدری کی پہلی برسی پر تعزیتی جلسہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 12:50 PM IST

مسعود چوھدری کی پہلی وفات برسی پر تعزیتی جلسہ
مسعود چوھدری کی پہلی وفات برسی پر تعزیتی جلسہ

جموں و کشمیر پولیس کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مسعود چوھدری کی پہلی برسی پر انہیں آج خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقعے پر تعزیتی جلسے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مسعود چوھدری کی پہلی وفات برسی پر تعزیتی جلسہ

جموں: جموں و کشمیر پولیس کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مسعود چوھدری کی پہلی برسی پر گوجر چیرٹیبل ٹرسٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جموں کشمیر کی کئی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شمولیت اختیار کی جن میں سابقہ وزیر اعلی محبوبہ مفتی، سابق وزیر ذولفقار علی چوھدری، سابق رکن اسمبلی جاوید چوھدری اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیتیں قابل ذکر ہیں۔ تقریب میں مقررین نے مسعود چوھدری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ان کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔ مسعود چوھدری کی وفات 16 دسمبر 2022 کو جموں میں ہوئی تھی۔

جموں و کشمیر پولیس کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ممتاز سماجی مصلح، ماہر تعلیم اور راجوری کی بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر ڈاکٹر مسعود احمد چودھری کا جمعہ کی صبح گاندھی نگر میں ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا۔ان کی عمر 78 سال تھی۔ ڈاکٹر چودھری طویل عرصے سے بیمار تھے۔

بعد ازاں گجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ کے متصل گجر کالونی کے قبرستان میں انہیں پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔انہوں نے درج فہرست قبائل اور سماج کے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا اور ان میں تعلیم کو فروغ دیاجس کیلئے اُنہیں گوجر قبیلہ کا سرسید بھی کہا جاتا تھا۔قانون کی تعلیم سے فارغ التحصیل مسعود چودھری نے 1967 میں ڈی وائی ایس پی کے طور پر جموں و کشمیر پولیس میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا جسے بعد میں آئی پی ایس کیڈر میں شامل کیا گیا۔

انہوں نے جموں و کشمیر پولیس میں مختلف صلاحیتوں میں اپنا حصہ ڈالا ہے جس میں جموں، کٹھوعہ، پونچھ، ادھم پور اور سرینگر اضلاع کے ضلعی پولیس سربراہ، ایس ایس پی ویجی لنس جموں اور سی آئی ڈی ایس بی جموں شامل ہیں۔ ڈی آئی جی کی حیثیت سے وہ ویجی لنس جموںوکشمیر، جموں۔کٹھویہ رینج، ایڈمنسٹریٹر پی ایچ کیو، ڈائریکٹر پولیس اکیڈمی تعینات تھے۔ انہوں نے آئی جی پی اور اے ڈی جی پی کرائم اینڈ ریلوے کے طور پر خدمات انجام دیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں بی ایس ایف کی جانب سے سیوِک ایکشن پروگرام

2003 میں اے ڈی جی پی پولیس ہیڈ کوارٹر کے طور پر ریٹائر ہوئے جس کے بعد اُس وقت کے وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید نے اُنہیں نو اعلان شدہ بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیااور وہ یوں یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر بنے جہاں انہوں نے مسلسل دو ٹرمز پوری کیں اور آج شکل میں باباغلا م شاہ بادشاہ یونیورسٹی ،وہ اُنہی کاوشوںکی مرہون منت ہے۔اُنہوں نے گجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ کی بھی بنیاد ڈالی جو گوجر کمیونٹی کا ایک عظیم سرمایہ ہے جہاں سے کمیونٹی کی تعلیمی آگہی کا مشن چلایاجارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.