اُبھرتے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کا منفرد پلیٹ فارم

author img

By

Published : Jan 13, 2020, 7:00 PM IST

coffee and qalaam is encouraging budding artists in bandipora, kashmir

بانڈی پورہ میں کافی اینڈ کلام نامی ادبی تنظیم سال دو ہزار اُنیس میں وجود میں ائی۔ علاقے سے تعلق رکھنے والے چند نوجوانوں نے عقیل محی الدین نامی نوجوان کی قیادت میں یہ ادبی تنظیم بنا کر ابھرتے قلمکاروں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔

جموں کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے اُبھرتے قلمکاروں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کا بیڈہ اُٹھایا ھے اس کام کے لئے نوجوانوں نے 'کافی اینڈ کلام' نامی منفرد ادبی تنظیم بنا کر اپنے ادبی سفر کا ٓاغاز کیا ھے۔

بانڈی پورہ میں کافی اینڈ کلام نامی ادبی تنظیم سال دو ہزار اُنیس میں وجود میں ائی۔ علاقے سے تعلق رکھنے والے چند نوجوانوں نے عقیل محی الدین نامی نوجوان کی قیادت میں یہ ادبی تنظیم بنا کر ابھرتے قلمکاروں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔

اُبھرتے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کا منفرد پلیٹ فارم

اس تنظیم کی جانب سے منعقد ہونے والے پروگراموں میں صرف نوجوان اور ننھے مُنے بچوں کو کہانیاں شاعری یا دوسرا ادبی صنف پیش کرنی کی اجازت ہوتی ھے۔

تقریب کے آغاز میں ایک شمع جلائی جاتی ھے اور بعد میں شمع اور اُبھرتے قلمکار ایک ساتھ اپنی روشنی بکھیرتے ہیں۔ تنظیم کے مطابق چند کاروباری حلقے ان کے پروگرام کو سپانسر کرتے ہیں اور یوں یہ لوگ ادب کے تئیں اپنی خدمت انجام دیتے ہیں۔

تنظیم کے مطابق پہلے پہل انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے ابھرتے قلمکاروں تک رسائی حاصل کی اور بعد میں نامساعد حالات کے چلتے اب وہ گاوں گاوں جا کر پوسٹروں کے ذریعے نو آموز قلمکاروں تک پہنچتے ہیں۔

کافی اینڈ کلام نامی اس تنظیم کی جانب سے منعقد کئے گئے ایک پروگرام میں رابعہ گیلانی نامی ایک ابھرتی شاعرہ نے اپنی شاعری میں ریاضی کی اصطلاحات شامل کرکے لوگوں سے خوب داد حاصل کی۔

بانڈی پورہ کے یہ پڑھے لکھے نوجوان ستائش کے مستحق ہیں جنہوں نے 'کافی اینڈ کلام' نامی ادبی تنظیم بنا کر ایک ادبی باغیچے کی آبیاری کا کام شروع کیا ھے۔ ان کی کوشش سے نہ صرف ادبی سرمائے میں اضافہ ہوگا بلکہ ابھرتے قلمکاروں کو ضرور ایک دن اپنا مقام ملے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.