ETV Bharat / state

دسویں جماعت کی طالبہ نے 71 دنوں میں قرآن شریف لکھنے کا کارنامہ انجام دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 5:49 PM IST

دسویں جماعت کی طالبہ نے 71 دنوں میں قرآن شریف لکھنے کا کارنامہ انجام دیا
دسویں جماعت کی طالبہ نے 71 دنوں میں قرآن شریف لکھنے کا کارنامہ انجام دیا

Class 10 Student Wrote The Holy Quran ضلع پلوامہ کے لاجورہ علاقے سے تعلق رکھنے والی دسویں جماعت کی طالب علم قاصرہ فیاض نے 71 دنوں میں قران مجید ہاتھ سے لکھنے کا کارنا مہ انجام دیا۔گھروالوں نے بیٹی کے اس کارنامے پر خوشی کا اظہار کیا۔

دسویں جماعت کی طالبہ نے 71 دنوں میں قرآن شریف لکھنے کا کارنامہ انجام دیا

پلوامہ:وادی کشمیر میں جہاں لڑکیاں دنیاوی تعلیم میں لڑکوں سے کافی آگے نکل چکی ہیں۔ وہی اب لڑکیاں دینی تعلیم میں بھی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہیں ہیں۔وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں اس کی مثالیں دیکھنے کو مل رہیں ہیں۔لڑکیاں قران کو اپنے سینوں میں محفوظ کر رہی ہے وہی کچھ لڑکیاں قران کو تحریر کرنے میں بھی دلچسپی دکھا رہی ہے۔

اس ضمن میں ضلع پلوامہ کے لاجورہ علاقے سے تعلق رکھنے والی دسویں جماعت کی طالب علم قاصرہ فیاض نے 71 دنوں میں قرآن مجید ہاتھ سے تحریر کیا ہے۔ جس کو لے کر ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ محلے کے باشندوں نے خوشی کا اظہار کیا۔پاس پڑوس کے لوگ قاصرہ کی اس کامیابی پر مبارکباد دینے کے لئے ان کے گھر پہنچ رہی ہے۔

اس سے قبل بھی کچھ نوجوان لڑکیوں نے اس طرح کا کارنا مہ انجام دیا ہے۔ اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وادی کشمیر کی لڑکیاں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔اس موقع پر قاصرہ فیاض نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کافی خوش ہوں کہ اللہ تعالی نے میرا انتخاب کیا۔ میں نے 71 دنوں میں قران پاک ہاتھوں سے تحریر کیا۔

انہوں نے استاد اور والدین کے بھرپور تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو قرآن کے ساتھ لگاؤ لگانا چاہیے تبھی وہ معاشرے میں پھیلی برائیوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم ایک بچے کے لیے بہت ضروری ہے تبھی اس کی دنیا اور آخرت سنور سکتی ہے۔

اس سلسلے میں قاصرہ فیاض کے استاد مولانا مبشر احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت معاشرے میں طرح طرح کی برایاں پھیلی ہوئی ہیں جن سے انسان کو بچنے کی ضرورت ہے۔ان سے بچنے کے لیے قرآن سے بڑھ کر کوئی کتاب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اونتی پورہ میں ایم این سی کی جانب سے روزگار میلے کا اہتمام

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم دینے کے لیے ان کو درس گاہ میں بھیجے تاکہ وہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کر کے اپنی دنیا اور آخرت سنوارنے کی کوشش کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.