ETV Bharat / state

UT Foundation Day یُوٹی فاؤنڈیشن ڈے کے حوالے سے اننت ناگ میں تقریب کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 6:18 PM IST

اننت ناگ میں یُو ٹی فاونڈیشن ڈے کے حوالے سے 'بدلتا جموں کشمیر چار سال بے مثال' کے تحت ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں اس پروگرام میں کئی سکولوں کے طلبہ و دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔

UT Foundation Day
یُو ٹی فاؤنڈیشن ڈے کے حوالے سے اننت ناگ میں تقریب کا انعقاد

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ ضلع اننت ناگ میں 'بدلتا جموں کشمیر چار سال بے مثال' کے تحت یُوٹی فاونڈیشن ڈے کے حوالے سے سب سے بڑی تقریب کھنہ بل ڈاک بنگلو میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخر الدین حامد مہمان خصوصی کے طور ہر موجود رہے، جبکہ ضلع کے مختلف محکمہ جات کے افسران ملازمین اور طلباء کی ایک بڑی تعداد بھی اس دوران موجود رہی۔

تقریب کے مقام پر مختلف نجی و سرکاری محکموں کی جانب سے نمائش کے لئے اسٹالس لگائے گئے تھے۔ اس موقع پر ترقیاتی کمشنر نے پر محکمہ جات کے کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ تقریب کے دوران طلبہ و طالبات کی جانب سے مختلف کلچرل پروگرام بھی پیش کیے گئے۔ وہیں اس خاص ڈے پر مصوری کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا، جہاں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس دوران اپنے پیشہ ورانہ خدمات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کئی صحافیوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخر الدین حامد نے تقریر کے دوران تمام محکمہ جات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت کاوشوں اور آپسی تال میل سے اننت ناگ ضلع تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے صحافی برادری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت مفاد عامہ کے لئے جاری مختلف سرکاری اسکیمیں عوام تک پہنچ جاتی ہیں۔ واضح ہو کہ یہ پروگرام 'بدلتا جموں کشمیر چار سال بے مثال' کے تحت ایک خاص انداز میں منایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.