ETV Bharat / state

Eid e Milad un Nabi 2023 ڈی سی نے اننت ناگ نے عید میلاد النبی(ص) کے انتظامات کا جائزہ لیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 8:13 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

ڈی سی نے افسران پر زور دیا کہ وہ عید میلادالنبی(ص) کی تقریبات کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لئے کھرم درگاہ شریف، کعبہ مرگ ،بابا حیدر ریشیؒ، سخی زین الدین ولیؒ، سیر ہمدان میں آنے والے عقیدت مندوں کو تمام مطلوبہ سہولیات کی قبل از وقت دستیابی کو یقینی بنائیں۔

اننت ناگ: ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامد نے عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا، جس کے لئے انہوں نے متعلقہ محکمہ کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں اے ڈی سی، ایس ڈی ایم، اے سی آر، سی ایم او، اے آر ٹی او، سی اے ایچ او، اے ڈی فوڈ، ڈی ایس ایچ او، تحصیلدار،اور دیگر افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں تمام تر انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی گئی۔


ڈی سی نے افسران پر زور دیا کہ وہ ضلع اننت ناگ میں عید میلادالنبیﷺ کی تقریبات کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لئے کھرم درگاہ شریف کعبہ مرگ ،بابا حیدر ریشیؒ، سخی زین الدین ولیؒ، سیر ہمدان اور دیگر درگاہوں اور مساجد میں آنے والے عقیدت مندوں کو تمام مطلوبہ سہولیات کی قبل از وقت دستیابی کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں: Eid e Milad un Nabi 2023 عید میلادلنبیﷺ کی تقریبات کے انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں کی جا رہی ہیں،صوبائی کمشنر کشمیر

انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ بجلی، ٹرانسپورٹ ، طبی، پانی، صفائی خوراک کی سہولیات، سمیت سکیورٹی کے بلا تعطل انتظامات کو حتمی شکل دیں۔ڈی سی نے محکموں کے درمیان باہمی تال میل کے اندر کام کرنے پر زور دیا۔انہوں نے بازاروں میں مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں تحصیلداروں کی سربراہی میں مارکیٹ چیکنگ ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.