ETV Bharat / state

اننت ناگ میں عارضی ملازمین کا احتجاج، کئی افراد بے ہوش

author img

By

Published : Jan 28, 2021, 7:54 AM IST

ٹھٹھرتی سردی ہونے کے باعث احتجاج میں شامل کئی افراد بے ہوش ہو چکے ہیں جنہیں علاج و معالجے کے لئے ایس ڈی ایچ اسپتال منتقل کیا گیا۔

اننت ناگ میں عارضی ملازمین کا احتجاج، کئی افراد بے ہوش
اننت ناگ میں عارضی ملازمین کا احتجاج، کئی افراد بے ہوش

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڈہ میں محکمہ وائلڈ لائف میں کام کر رہے عارضی ملازمین نے رات کی تاریکی اور شدت کی سردی کے باوجود مذکورہ دفتر کے صحن میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اننت ناگ میں عارضی ملازمین کا احتجاج، کئی افراد بے ہوش

ٹھٹھرتی سردی ہونے کے باعث احتجاج میں شامل کئی افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں علاج و معالجے کے لئے ایس ڈی ایچ اسپتال منتقل کیا گیا۔

احتجاج میں شامل عارضی ملازمین نے محکمہ کے خلاف اپنی مانگوں کو لیکر نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کئی برسوں سے مذکورہ محکمہ میں کام کر رہے ہیں۔ تاہم آج تک ان کے مسائل جوں کے توں بنے ہوئے ہیں۔

احتجاجی افراد کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے محکمہ میں اپنی زمہ داریاں انجام دے رہے ہیں تاہم اُن کو آج تک تنخواہ سے محروم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے اُن کے اہل خانہ فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اس موقعے پر اُنہوں نے مزید کہا کہ' مختلف محکموں میں کام کر رہے کیجول لیبرس کو چھ ہزار سات سو پچاس روپے بطور تنخواہ دیے جاتے ہیں لیکن واحد ہمارا محکمہ ہے جس نے آج تک عارضی ملازمین کو تنخواہ سے محروم رکھا ہے۔

مظاہرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اُن کی تنخواہ فی الفور واگزار کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کیجول لیبرس مذکورہ محکمہ میں دن رات ایک کر کے اپنا پسینہ بہاتے ہیں تاہم سرکار نے انہیں نظر انداز کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.