ETV Bharat / state

بڈگام: 18 تا 45 سال کے افراد کے لئے ویکسینیشن ڈرائیو

author img

By

Published : May 25, 2021, 7:59 PM IST

جموں کشمیر کے ضلع بڈگام کے کورٹ کمپلیکس میں آج اٹھارہ سال سے چوالیس سال عمر کے افراد کے لئے ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس دوران وکلاء اور صحافیوں کے لئے بھی خصوصی ڈرائیور چلائی گئی اور وکلاء اور صحافیوں کو کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے ٹیکہ دیا گیا۔

ویکسینیشن ڈرائیو
ویکسینیشن ڈرائیو



ضلع بڈگام کے کورٹ کمپلیکس میں اٹھارہ سال سے چوالیس سال عمر کے افراد کے لئے چلائے گئے خصوصی ویکسینیشن مہم کے موقع پر
سی ایم او بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین کے علاوہ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اشرف ملک، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز کی سکریٹری فوزیہ پال اور بی ایم او بڈگام ڈاکٹر اے جی رینہ بھی موجود رہے.

ویکسینیشن ڈرائیو


اس موقع پر پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کورٹ کے ملازموں کی ستائش کرتے ہویے کہا کہ ویکسین لگوانے کے تئیں انکی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں ۔ اس دوران انہوں نے ضلع انتظامیہ اور میڈیکل اسٹاف کا کورٹ کمپلیکس میں ویکسینیشن مہم چلانے کے لئے شکریہ ادا کیا.


محمد اشرف ملک نے اس دوران میڈیکل عملے اور فرنٹ لائن ورکروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اس مشکل گھڑی میں خود کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی خدمت کرتے ہیں.
وہیں سی ایم او بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں تئیس ویکسینیشن مراکز لگائے گئے ہیں جہاں پر اٹھارہ سے چوالیس سال کے افراد کے لئے ا ویکسینیشن کاعمل چلایا جا رہا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے پاس ابھی بھی کثیر مقدار میں ویکسین موجود ہیں۔ اور آنے والے دنوں میں انہیں مزید ویکسین فراہم کی جائیگی۔



ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.