ETV Bharat / state

Budgam Police بڈگام میں پولیس کی خصوصی کارروائی میں آٹھ افراد گرفتار

author img

By

Published : Sep 14, 2022, 9:31 PM IST

بڈگام پولیس نے بیروہ کے ملپورہ علاقے میں خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران آٹھ لوگوں کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے چھاپہ ماری مہم کے دوران نصف درجن گاڑیاں برآمد کی ۔ Budgam Police

بڈگام میں پولیس کی خصوصی کارروائی میں آٹھ افراد گرفتار
بڈگام میں پولیس کی خصوصی کارروائی میں آٹھ افراد گرفتار

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے سب ڈویژن بیروہ میں ہردا ملپورہ بیرواہ اور نالہ سکھ ناگ پر معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور اسمگلنگ سے متعلق خفیہ اطلاع کی ملنے کے بعد بڈگام پولیس نے خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی ۔budgam police arrested 8people and seizes vehicles for illegal excavation

بڈگام پولیس نے بیروہ کے ملپورہ علاقے میں خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران آٹھ لوگوں کوگرفتارکرلیا۔ ان کے پاس سے نصف درجن گاڑیاں برآمد کی۔چھاپہ ماری کے دوران 03 ٹپر، 02 جے سی بی اور 02 ٹریکٹر کو قبضے میں لے لیا۔ان گاڑیوں پر غیر قانونی طور پر ریت اور باجری سے لدی ہوئی تھی ۔

بڈگام میں پولیس کی خصوصی کارروائی میں آٹھ افراد گرفتار
بڈگام میں پولیس کی خصوصی کارروائی میں آٹھ افراد گرفتار

یہ بھی پڑھیں:Political Reaction on Restoration of 370 دفعہ 370 کی بحالی کے ممکنات اور سیاسی ردعمل

علاوہ ازیں موقع سے 02سینٹرو گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں جن میں سے ایک کے ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ضبط کی گئی گاڑی کے رجسٹریشن نمبرز یہ ہیں: *JK02AB 2737,JK01AG 7789,JK01K 2847,JK01N 2656,JK15 2340, چیسس نمبر کا NHN3630SZNB593700,MBNBG9AC518*

پولیس نے گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت زبیر احمد وانی ولد محمد یوسف وانی( گوری پورہ)، شاکر احمد وار ولد عبدالحمید وار (کانہامہ)،غلام حسن گنائی ولد عبدالاحد گنائی( بیرواہ)،شفیقت علی ملک ولد علی محمد ملک (سہئ پورہ ماگام)،مظفر احمد ملک ولد عبدالرحیم ملک ( کھاڑی بانہال)،شوکت احمد منٹو ولد عبدالحمید منٹو (ستھہارن)عمران احمد تانترے ولد غلام حسن تانترے ( اٹلیگام) اور دانش حسین میر ولد غلام محمد میر(ہائیگام)
پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.