ETV Bharat / state

بڈگام: ضلع اسپتال میں مریض اور ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑا

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 5:42 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اسپتال بڈگام میں آج ڈاکٹر اور مریض کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ جس کے بعد اسپتال میں ہنگامہ ہوا۔ مریض اور ڈاکٹر کے مابین جھگڑا ہونے کے بعد اسپتال میں تعینات ڈاکٹروں نے کچھ دیر تک مریضوں کا علاج نہیں کیا۔ اور اپنا احتجاج درج کیا۔

مریضوں اور ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑا
مریضوں اور ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑا

اس دوران اسپتال میں مریض اور تیمارداروں نے اسپتال احاطے میں ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج کیا. احتجاجی افراد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ان کا علاج نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسپتال کے ڈاکٹرز پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ مریضوں کو کورونا وائرس کا بہانہ بنا کر علاج نہیں کر رہے ہیں۔

مریض اور ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑا

انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیاکہ ڈاکٹرز ان سے نجی کلینک جانے کے لئےکہہ رہے ہیں۔ احتجاجی افراد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز جو سرکاری ملازم ہوتا ہے وہ مریضوں کا علاج اسپتال میں کیوں نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ صبح اسپتال میں اپنا علاج کروانے آئے تھے۔ مگر انہیں کافی انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔

جس ڈاکٹر کے ساتھ مریض کا جھگڑا ہوا تھا ان کا کہنا ہے کہ وہ فون کال پر تھے اور کچھ منٹ فون بات کرنے کی وجہ سے مریضوں نے انہیں پریشان کیا اور ان کے ساتھ جھگڑا کیا۔

اسپتال میں ہنگامہ آرائی کے کچھ ہی دیر بعد ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرکے دوبارہ کام پر لوٹ آئے۔ وہیں پولیس نے اسپتال میں جاکر جائزہ لیا۔ اور تفتیش شروع کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.