ETV Bharat / state

Block Diwas رٹھسن کے پنچایت حلقہ چیوڈارہ میں بلاک دیوس کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 21, 2023, 8:08 PM IST

ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنرایس ایف حامد کی قیادت میں نے بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر مقامی باشندوں نے ڈپٹی کمشنر کے سامنے اپنے مسائل رکھے اور جلد سے جلد حل کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر چیوڈارہ، رٹھسن، گوندی پورہ، میر پورہ، چیک، وانیہما اور دیگر ملحقہ دیہاتوں کے پی آر آئیز اور دیگر معززین نے ڈی سی کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔

بلاک رٹھسن کے پنچایت حلقہ چیوڈارہ میں بلاک دیوس کا انعقاد
بلاک رٹھسن کے پنچایت حلقہ چیوڈارہ میں بلاک دیوس کا انعقاد

بلاک رٹھسن کے پنچایت حلقہ چیوڈارہ میں بلاک دیوس کا انعقاد

بڈگام:جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد کی قیادت میں نے بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر مقامی باشندوں نے ڈپٹی کمشنر کے سامنے اپنے مسائل رکھے اور جلد سے جلد حل کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر چیوڈارہ، رٹھسن، گوندی پورہ، میر پورہ، چیک، وانیہما اور دیگر ملحقہ دیہاتوں کے پی آر آئیز اور دیگر معززین نے ڈی سی کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس جیسے جاری منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا تاکہ چیوڈارہ اور دیگر ملحقہ دیہات کے باشندوں کو مناسب پورٹیبل واٹر سپلائی فراہم کی جا سکے۔

ڈی سی نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ گاؤں میں کھیل کے میدانوں کی تعمیر کے لئے جنگی سطح پر کام کیا جائے۔کھیل کے تمام میدانوں کے کاموں کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ مقامی نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔PDD حکام کو علاقے میں بجلی سے متعلق کاموں کی بہتری کے لئے سروے کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ابتدا میں محکمہ دیہی ترقی کو پنچایت گھر کی تعمیر کے لئے زمین کی نشاندہی کی ہدایت دی گئی۔ متعلقہ بی ایم او کو عام لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر اور عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔عام لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ ڈی سی نے محکموں کے درمیان ہم آہنگی اور عام لوگوں کے لئے زمین پر فیلڈ فنکشنز کی دستیابی پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ پنچایت سکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ علاقے کے عوام کے گھر گھر جا کر حقیقی مطالبات جمع کریں اور تمام مطالبات کو جلد از جلد نمٹانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو بھیجیں۔

یہ بھی پڑھیں:Bakery Business مہک نے بیکری کے شوق کو کاروبار میں تبدیل کر دیا ہے

سی ایم او بڈگام، ایس ڈی ایم بیرواہ، بی ڈی او، بی ایم او، مختلف انجینئرنگ ونگز کے ایگزیکٹیو انجینئرز اور دیگر ضلعی افسران اور اہلکاروں نے پروگرام میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.