ETV Bharat / state

Cricket Match For Women In Baramulla بارہمولہ کے سوپور میں اپنی نوعیت کا پہلا وومنز کرکٹ میچ کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 7:47 PM IST

بارہمولہ کے سوپور میں اپنی نوعیت کا پہلا وومنز کرکٹ میچ کا اہتمام
بارہمولہ کے سوپور میں اپنی نوعیت کا پہلا وومنز کرکٹ میچ کا اہتمام

ضلع بارہمولہ کے سوپور میں اپنی نوعیت کا پہلا وومنز کرکٹ میچ کا اہتمام کیا گیا۔اس کرکٹ میچ کو (کرگل وجے دیوس رجت جانتی ) کے موقع پر عسیم فاونڈیشن اور چنار ویریرس کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔

بارہمولہ کے سوپور میں اپنی نوعیت کا پہلا وومنز کرکٹ میچ کا اہتمام

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں اپنی نوعیت کا پہلا وومنز کرکٹ میچ کا اہتمام کیا گیا۔اس کرکٹ میچ کو (کرگل وجے دیوس رجت جانتی ) کے موقع پر عسیم فاونڈیشن اور چنار ویریرس کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔اس دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

نمائشی کرکٹ میچ میں Sopore strikers کی ٹیم نے Pune کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی پر قبضہ کرلیا۔اس کرکٹ میچ کا مقصد تھا کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کرکٹ کی طرف راغب ہو سکے۔ آج کے اس میچ میں سوپور اور مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کرکٹ سے وابستہ افراد نے میچ سے زبردست لطف اندوز ہوئے ۔

اس کرکٹ ٹورنامنٹ کو کرگل کے شہید Lance Naik غلام محمد خان کی یاد میں کھیلا گیا اور کرکٹ میچ کے دوران اے ڈی سی سوپور شبیر رہنا، سوپور میونسپل کونسل کی صدر مسرت کار کے علاوہ دیگر لوگوں نے شمولیت اختیار کی اور اس کرکٹ میچ سے لطف اندوز ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:Seer Premier League Cricket Trophy: بٹہ گنڈ ٹیم نے 'سیر پریمیئرلیگ' میں حاصل کی کامیابی

دراصل سوپور کے مشہور سبحانہ اسٹیڈیم میں پہلی مرتبہ اس قسم کے کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقعے پر اس پروگرام کے منتظم نے کہا کہ سوپور ایک تواریخی شہر ہے اور ہم چاہتے ہے کہ اس سوپور میں ایک بار بھی کرکٹ کو زندہ کیا جائے کیونکہ ہم نے سنا ہے ایک زمانے میں یہاں پر کرکٹ کے بڑے بڑے ٹورنامنٹ ہوا کرتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.