ETV Bharat / state

وادی گریز میں سُنو کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 1:28 PM IST

وادی گریز میں سُنو کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز
وادی گریز میں سُنو کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

اس سُنو کرکٹ ٹورنامنٹ کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ میچ کے دوران گریز کے لوگوں کی مادری زبان یعنی شینا زبان میں کمینٹری پیش کی جاتی ہے جس سے یہ مقابلہ مزید دلچسپ بن جاتا ہیں۔

وادی کشمیر میں اگرچہ موسم سرما میں معمولاتِ زندگی میں ٹھہراو سا آجاتا ہے تاہم بانڈی پورہ کے سرحدی علاقے گریز میں مقامی نوجوان منفی درجہ حرارت کے چلتے جمی ہوئی برف پر کرکٹ ٹورنامینٹ منعقد کرتے ہیں۔

وادی گریز میں سُنو کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

مقامی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ گریز میں وِنٹر سپورٹس کی جانب حکومت کی توجہ مبزول کرانے کے لئے وہ پچھلے کئی برسوں سے وہ لگاتار سُنو کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرتے آئے ہیں۔

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے پچاسی کلو میٹر کی دوری پر واقع وادی گریز دلکش اور خوبصورت منظر پیش کرتا ہے۔ اس وقت پوری گریز وادی برف کی موٹی چادر میں لپٹی ہوئی ہے۔ وادی گریز میں اس وقت تین فُٹ کے قریب برف جمع ہے جب کہ منفی درجہ حرارت اور یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے لوگ زیادہ تر گھروں میں ہی رہنا پسند کرتے ہیں۔تاہم گریز کے نوجوانوں کا کیا کہنا جو کٹھن موسمی حالات میں جمی ہوئی برف پر کرکٹ ٹورنامینٹ منعقد کرتے ہیں۔

یخ بستہ ہواؤں اور منفی درجہ حرارت کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے یہ نوجوان دھوپ نکلتے ہی مرکوٹ نامی علاقے کا رُخ کرتے ہیں اور اس کے بعد باظابطہ طور پر اس علاقے میں کرکٹ کے مقابلے شروع ہوجاتے ہیں۔

مقامی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے کئی سالوں سے گریز میں سُنو کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرتے ہیں تاکہ انتظامیہ ارباب اقتدار گریز میں ونٹر سپورٹس شروع کرانے کی اور متوجہ ہوں۔

اس سُنو کرکٹ ٹورنامنٹ کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ میچ کے دوران گریز کے لوگوں کی مادری زبان یعنی شینا زبان میں کمینٹری پیش کی جاتی ہے جس سے یہ مقابلہ مزید دلچسپ بن جاتا ہیں۔

وادی گریز میں جمی ہوئی برف پر کرکٹ ٹورنامینٹ منعقد کرکے نوجوان اپنے ہُنر اور حوصلے کا ثبوت پیش کر رہے ہیں۔

اب یہ حکومت کی ذمہ داری بن جاتی ہے کہ وہ گریز میں ونٹر سپورٹس شروع کراکے اپنا رول نبھائے تاکہ اس علاقے کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہو ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.