ETV Bharat / state

Alleged Corruption in Prime Minister's Housing Scheme: راجوری میں پردھان منتری آواس یوجنا میں بدعنوانی کا الزام

author img

By

Published : Mar 5, 2022, 10:04 PM IST

راجوری میں پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم کے تحت غریبوں کو ملنے والے رہائن گاہوں مسلسل بد عنوانی Prime Minister's Housing Scheme Corruption کی جارہی ہے، مستحق افراد کا نام لسٹ سے کاٹ کر اثر و رسوخ والے لوگوں کو گھر مہیا کرایا جارہا ہے۔

راجوری میں پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم میں بدعنوانی
راجوری میں پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم میں بدعنوانی

جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت کی جانب سے پردھان منتری اواس یوجنا اسکیم Prime Minister's Housing Scheme Corruption کے تحت غریبوں کو رہائشی مکان فراہم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کیے جارہے ہیں۔ تاہم آج بھی کئی علاقے کے لوگ مفلسی میں اپنی زندگی گزارنے کو مجبور ہیں۔

اس سلسلے میں راجوری کے بلاک تھانہ منڈی کے عظمت آباد کے رہائشی محمد مقبول نے محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مکان کا کئی بار جیو ٹیگ کیا گیا مگر سروے لسٹ میں آج تک نام نہیں آیا۔

ویڈیو

عظمت آباد کہ سابق ممبر پنچایت شکور خان نے بتایا کہ وارڈ نمبر 5 کے کئی غریب افراد کے ساتھ ناانصافی Prime Minister's Housing Scheme Corruption کی جارہی ہے مستحق افراد کا نام کاٹ کر اثر و رسوخ والے لوگوں کے نام کو لسٹوں میں شامل کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:

شکور خان نے بتایا کہ محمد مقبول جو آج بھی مفلسی میں زندگی گزار رہے ہیں وہ پچھلے کئی سالوں سے پردھان منتری آواس یوجنا کا امید لیکر بیٹھا ہے لیکن آج تک آئی اے وائی لسٹ میں اس کا نام نہیں آیا۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.