ETV Bharat / state

Patriotic Cultural Event At Budgam یوم آزادی کے موقعے پر بڈگام میں ثقافتی تقریب

author img

By

Published : Aug 14, 2023, 2:08 PM IST

ضلع بڈگام میں اے کے اے ایم کلچرل یونٹ کمشیر اور ڈی آئی پی آر کی جانب سے یوم آزادی کے موقعے پر ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف محکمہ کے افسران اور مقکی باشندوں نے اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

یوم آزادی کے موقع پر بڈگام میں ثقافتی تقریب کا انعقاد
یوم آزادی کے موقع پر بڈگام میں ثقافتی تقریب کا انعقاد

یوم آزادی کے موقع پر بڈگام میں ثقافتی تقریب کا انعقاد

بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں اے کے اے ایم کلچرل یونٹ کمشیر اور ڈی آئی پی آر کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف محکمہ کے افسران اور مقکی باشندوں نے اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ شیخ العالم ہال بڈگام میں "میرا بھارت مہان" کے موضوع کے تحت ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

اس پروگرام کی صدارت چیف ایجوکیشن آفیسر، بڈگام، رومانہ قاضی نے کی جب کہ بطور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر بڈگام ایرم عزیز اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔ اس تقریب میں گرلز ہائی سکول خانصاحب کی طالبات نے روایتی کشمیری روف پیش کیا۔بوائز ہائر سیکنڈری سکول چاڈورہ کے طلباء نے ہماری نوجوان نسل کو منشیات کے استعمال سے بچانے کے پیغام کے طور پر "نشا مکت بھارت" پر ایک خاکہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Darul Uloom In Anantnag دارالعلوم شاہ ولی اللہ ڈونی پاوہ میں قومی پرچم کشائی

قابل ذکر ہے کہ شاہکار کلچرل سوسائٹی سرینگر کے نامور فنکاروں نے نوجوانوں میں حب الوطنی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے جذبات کو ابھارنے کے لیے ایک مختصر ڈرامہ "ملژار" پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او رومانہ قاضی نے منتظمین کو مختلف حساس مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور نوجوانوں میں حب الوطنی اور ہم آہنگی کے حوالے سے آگاہی کے لیے ایسی تقریبات کے انعقاد کو سراہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.