ETV Bharat / state

'اے بی وی پی' کارکنان کا پروفیسر کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Mar 9, 2021, 9:21 PM IST

گورنمنٹ ویمن کالج گیٹ کے باہر اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے ذریعہ گرفتار پروفیسر کے خلاف جم کر احتجاج کیا گیا۔

'اے بی وی پی' کارکنان کا پروفیسر کے خلاف احتجاج
'اے بی وی پی' کارکنان کا پروفیسر کے خلاف احتجاج

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے ذریعہ آج گورنمنٹ ویمن کالج کے باہر زبردست احتجاج کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے گورنمنٹ ویمن کالج کے ایک پروفیسر کو علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گزشتہ دو روز قبل گرفتار کیا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ پروفیسر پر 2018 میں کالج کا ماحول خراب کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع کا ماحول خراب کرنے کے الزام میں کئی ایف آئی آر درج تھے اسی کے پیش نظر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پروفیسر کو گرفتار کیا ہے۔

ویڈیو

اسی ضمن میں آج اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے کارکنان نے پروفیسر کے خلاف کالج گیٹ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے پروفیسر کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.