ETV Bharat / state

Posts Vacant In Pulwama District Hospital پلوامہ ضلع ہسپتال میں 79 آسامیاں خالی، عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 6:22 PM IST

پلوامہ میں واقع ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں، پیرامیڈیکس کی تقریباً 79 آسامیاں خالی ہیں۔ اسامیاں پُر کرنے کے لیے متعلقہ محمکہ کے ساتھ ساتھ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے۔

پلوامہ ضلع اسپتال میں 79 آسامیاں خالی
پلوامہ ضلع اسپتال میں 79 آسامیاں خالی

پلوامہ ضلع ہسپتال میں 79 آسامیاں خالی،عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا

پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع ڈسٹرکٹ ہسپتال میں تقریباً 300 دیہاتوں کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ہسپتال ضروری سہولیات کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی شدید کمی سے دوچار ہے۔ اس سے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ میں نہ صرف ضلع کے 300 دیہاتوں کے بیماری علاج کروانے کے لئے آتے ہے بلکہ شوپیاں اور بڈگام کے مریض بھی یہاں پر علاج کے لیے آتے ہیں۔ ہسپتال میں چوبیس گھنٹے مریضوں کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے۔انہیں صحت کی بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے مناسب عملے کی ضرورت ہوتی ہے۔گزشتہ چند سالوں میں ہسپتال کے ڈاکٹروں کا تبادلہ کیا گیا۔ ان کی جگہ کس دوسرے ڈاکٹر کو نہیں لایا گیا جس کی وجہ سے ضلع ہسپتال میں اس وقت 23 کے قریب ڈاکٹروں کی کرسیاں کھا لی ہیں۔

اس سلسلے میں مزمل منظور نے بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان آسامیاں کی پر کرنے کی جلد از جلد کوشش کرے تاکہ مریضوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں تقریباً ہر طرح کی سہولیات میسر ہے لیکن طبی و نیم طبی عملے کی کمی کی وجہ سے ان سہولیات کا فاعدہ بیماری کو نہیں پہنچتا ہیں۔

اس ضمن میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان خالی آسامیاں کو جلدی ہی پورہ کیا جائے گا۔ جبکہ ضلع ہسپتال میں اس وقت بھی کام کاج جاری ہے اور اس آسامیوں کو پورہ کرنے سے مریض کو مزید سہولیات فراہم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:Swachhta Run In Ganderbal گاندربل میں سوچھتا رن کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ پلوامہ 200 بستروں والے اس ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مریضوں کے لیے تمام سہولیات دستیاب ہیں اور ان میں مزید اضافہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.