ETV Bharat / state

کشمیر کے 150 طلباء نے گجرات کا دورہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 4:23 PM IST

Updated : Dec 16, 2023, 7:27 PM IST

Kashmir students visited Gujarat وادی کشمیر کے 150 مقامی طلباء گجرات کے مہمان بنے، ان طلباء نے سورت اور ڈانڈی جا کر لوگوں سے بات چیت کی، وادی کے یہ طلباء گجرات کی اس مہمان نوازی سے بہت متاثر اور پرجوش ہوئے۔

Kashmir students visited Gujarat
کشمیر کے 150 طلباء نے گجرات کا دورہ کیا

کشمیر کے 150 طلباء نے گجرات کا دورہ کیا

سورت: وادی کشمیر کے 150 طلباء جمعہ کو گجرات کے مہمان رہے۔ کشمیری طلباء کے دورے کا اہتمام نہرو یووا کیندر، سورت اور حکومت ہند نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ ڈانڈی کے علاوہ وادی کے ان طلباء نے سورت کے تاریخی اور صنعتی مقامات کا بھی دورہ کیا۔

پانچ روزہ پروگرام: اس خصوصی دورے کا اہتمام حکومت ہند اور نہرو یووا کیندر، سورت نے کیا تھا تاکہ وادی کشمیر کے نوجوانوں میں قومی اتحاد اور حب الوطنی کے جذبے کو پروان چڑھایا جا سکے۔ جس کے تحت کشمیر کے طلباء 14 سے 19 دسمبر تک سورت کے مہمان بنے رہے۔ یہ پروگرام نہرو یووا کیندر سورت کے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سچن شرما کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا ہے۔

مختلف مقامات کا دورہ: پروگرام میں کشمیر کے طلباء کے لیے مختلف مقامات کا گائیڈیڈ ٹور بھی شامل تھا۔ جمعہ کو ڈانڈی کے علاوہ کشمیر کے طلباء کو سورت کے تاریخی اور صنعتی مقامات کی سیر بھی کروائی گئی۔ جس میں نوساری زرعی یونیورسٹی، نوساری زرعی سائنس مرکز بھی شامل ہے۔ کرشی وگیان کیندر میں طلباء کو بانس کے سیٹ اپ اور کاشت کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔ اس موقع پر نوساری زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زیڈ پی پٹیل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے طلباء کو زراعت کی نئی تکنیکوں کے بارے میں رہنمائی کی۔

اس خصوصی موقع پر کشمیری طلباء کو ڈانڈی میموریل کا دورہ بھی کرایا گیا۔ ڈاندی میٹنگ کے پروگرام کے دوران نوساری ضلع بی جے پی کے صدر بھورالال شاہ، ریاستی وزیر شیتل سونی، نوساری میونسپل کارپوریشن کی چیئرپرسن مینل دیسائی، دھرمیش کپاڑیہ اور نوساری نہرو بھی موجود تھے۔ ڈانڈی میں نیشنل سالٹ میموریل میں کشمیر کے طلباء کو مہاتما گاندھی کا حقیقی احساس ہوا، گاندھی جی کے بارے میں صرف کتابوں میں پڑھنے کے بعد، طلباء نے گاندھی جی کو حقیقی طور پر جاننے کی کوشش کی، ان کے خیالات اور تعلیمات کو اپنایا اور ان کا ذاتی تجربہ کیا۔

غور طلب ہو کہ ٹور پر آئے کشمیری طالب علم بسمہ گلزار نے کہاکہ گجرات آنے کے بعد ہم نے اپنے گھر اور خاندان جیسا محسوس کیا ہے، قیام کے آغاز میں ہم بہت خوفزدہ تھے لیکن یہاں آنے کے بعد ہمیں بہت اچھا لگا۔ کشمیر کو زمین پر جنت تسلیم کیا جاتا ہے، سورت میں آ کر بھی ہمیں جنت کا احساس ہو رہا ہے، یہاں ہم نے وہ قدم دیکھے جن پر گاندھی جی چلتے تھے، معلوم ہوا کہ گاندھی جی نے یہاں کیا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک دوسرے طالب علم رضوان چودھری کہتے ہیں کہ ہم نے گجرات کی ثقافت اور طرز زندگی سے بہت کچھ سیکھا، میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ نمک ستیہ گرہ سائٹ پر آیا ہوں، میں کشمیر کے لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ کم از کم ایک بار ڈانڈی، سورت کا دورہ کریں۔

Last Updated : Dec 16, 2023, 7:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.