ETV Bharat / state

Illegal Mining in Himachal پولیس غیر قانونی کانکنی اور منشیات کے خلاف کارروائی کرے گی، پولیس ڈائریکٹر جنرل

author img

By

Published : May 28, 2023, 8:47 AM IST

ہماچل پردیش میں غیر قانونی کانکنی اور منشیات کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر پولیس ڈائریکٹر جنرل سنجے کنڈو نے کہا کہ پولیس ریاست میں غیر قانونی کانکنی اور منشیات کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ DGP Sanjay Kundu on drugs Smuggling

پولیس غیر قانونی کانکنی اور منشیات کے خلاف کارروائی کرے گی: پولیس ڈائریکٹر جنرل

شملہ: ہماچل پردیش کے پولیس ڈائریکٹر جنرل سنجے کنڈو نے کہا کہ پولیس ریاست میں غیر قانونی کانکنی اور منشیات کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ ہفتہ کو اونا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پولیس ڈائریکٹر جنرل کنڈو نے کہا کہ ہماچل پولیس غیر قانونی کانکنی اور منشیات کے خلاف سخت اقدامات کر رہی ہے، کان کنی کے حوالے سے چالان جاری کیے جا رہے ہیں اور غیر قانونی کانکنی میں ملوث گاڑیوں کو ضبط کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کان کنی میں ملوث گاڑیوں کے چالان اور ضبط شدہ گاڑیوں کے اعداد و شمار بھی میڈیا کے سامنے پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کانکنی میں مصروف گاڑیوں پرشکنجہ کسا جا رہا ہے۔

پولیس کی جانب سے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، گزشتہ سال بھی کان کنی کے خلاف سخت کارروائی کی گئی تھی اور حکومت کو لاکھوں روپے کا ریونیو حاصل ہواتھا۔ غیر قانونی کانکنی میں پکڑے جانے کے بعد کئی معاملے ای ڈی کے حوالے بھی کیے گئے ہیں، جس پر ای ڈی نے کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش میں ہونے والے حادثات میں بھی کمی آئی ہے، اکثر سننے میں آتا تھا کہ ہماچل پردیش میں بس گرنے سے اتنے لوگ زخمی ہوئے اور اتنے لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، لیکن ان حادثات میں بھی بہت کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماچل پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف ایک خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جس میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بھی شامل کرکے منشیات کے خلاف لوگوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔ انہیں امید ہے کہ اس مہم کے بامعنی نتائج بھی جلد سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Yogi On Drug Mafia ڈرگ مافیاؤں کے نیٹ ورک کو کریں گے نیست و نابود، یوگی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.