ETV Bharat / state

عالمی چیمپیئن پہلوان بجرنگ پونیا نے سنگیتا فوگاٹ سے شادی کی

author img

By

Published : Nov 26, 2020, 10:50 AM IST

پہلوان گیتا ۔ ببیتا کی چھوٹی بہن سنگیتا فوگاٹ، بدھ کو اپنے آبائی گاؤں بلالی میں دنیا کے نمبر ون پہلوان بجرنگ پونیا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

عالمی چیمپیئن پہلوان بجرنگ پونیا نے سنگیتا فوگاٹ سے شادی کی
عالمی چیمپیئن پہلوان بجرنگ پونیا نے سنگیتا فوگاٹ سے شادی کی

اس دوران دونوں جوڑے نے ایک ایک پودا لگا کر ماحول کو بچانے کا مطالبہ کیا۔ دونوں نے عام اور روایتی رواج کے ساتھ شادی کر کے آنے والی نسلوں کے لیے نئی مثال قائم کی ہے۔

عالمی چیمپیئن پہلوان بجرنگ پونیا نے سنگیتا فوگاٹ سے شادی کی

پہلوان گیتا ببیتا کی چھوٹی بہن سنگیتا فوگاٹ کی بدھ کے روز دادری کے گاؤں بلالی میں ہریانوی ریتی روایت کے مطابق پہلوان بجرنگ پونیا کے ساتھ شادی ہوئی۔

عالمی چیمپیئن پہلوان بجرنگ پونیا نے سنگیتا فوگاٹ سے شادی کی
عالمی چیمپیئن پہلوان بجرنگ پونیا نے سنگیتا فوگاٹ سے شادی کی

شادی کی تمام رسومات، عام اور ہندو رسم و رواج کے مطابق سنگیتا نے اپنے والد کے گھر میں جئے مالا پہن کر شادی کی رسم پوری کی۔

شادی میں بجرنگ پونیا 21 باراتیوں کے ساتھ دلہن لینے کے لیے پہنچے تھے۔ اس بار کورونا کو دیکھتے ہوئے صرف کنبہ اور رشتہ داروں کو بلایا گیا تھا۔

عالمی چیمپیئن پہلوان بجرنگ پونیا نے سنگیتا فوگاٹ سے شادی کی
عالمی چیمپیئن پہلوان بجرنگ پونیا نے سنگیتا فوگاٹ سے شادی کی

آنے والے مہمانوں سے بار بار مطالبہ کیا گیا کہ وہ کورونا ایڈوائزری کے مطابق ماسک اور سینی ٹائزر استعمال کریں۔

سنگیتا اور بجرنگ نے مہابیر پہلوان کے گھر ورمالہ کے لئے تیار کردہ ایک پنڈال میں ایک دوسرے کو مالا پہنایا۔

گیتا اور ببیتا فوگیٹ کی شادی کی طرح سنگیتا نے بھی شادی میں سات کی بجائے 8 پھیرے لگائے تھے۔

شادی کی تقریب میں سابق وزیر ستپال سانگوان، گیتا فوگاٹ کے شوہر اور پہلوان پون سروہا ، ونیش فوگاٹ کے شوہر اور پہلوان سومبیر راٹھی ، ببیتا فوگاٹ کے شوہر ویویک سوہاگ سمیت متعدد بین الاقوامی پہلوانوں نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.