ETV Bharat / state

نگر پالیکا آتشزدگی معاملہ: چیئرپرسن پر سنگین الزام

author img

By

Published : Jan 31, 2020, 8:56 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:15 PM IST

ضلع نوح کے نگر پالیکا دفتر میں 26 جنوری کی رات آتشزدگی سے شہر کے اہم کاغذات جل کر خاک ہو گئے۔

نگر پالیکا آگ معاملہ: پارشدوں کے بیان سے معاملے میں نیا موڑ
نگر پالیکا آگ معاملہ: پارشدوں کے بیان سے معاملے میں نیا موڑ

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں نگر پالیکا دفتر میں 26 جنوری کی رات آتشزدگی ہوئی تھی جس میں کئی اہم کاغذات جل کر خاک ہو گئے۔

اب اس معاملے میں نگر پالیکا کے اراکین کے بیان سے نیا موڑ آگیا ہے، نگرپالیکا کے وائس چیئرپرمین صدام حسین اور دیگر اراکین نے دفتر میں آگ لگانے کا الزام سیدھے سیدھے چیئر پرسن سیما سنگلا پر لگایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 'چیئرپرسن پر غبن کے الزامات ہیں اور ان کی جلد ہی برطرفی ہونے والی تھی، لیکن انہوں نے شہر کے تمام کاغذات جلا کر ثبوت مٹانے کی ناپاک کوشش کی ہے۔'

نگر پالیکا آتشزدگی معاملہ: پارشدوں کا بیان

اس سے متعلق وارڈ نمبر 12 کے رکن شوہر تھان سنگھ نے کہا کہ 'ثبوت مٹانے کی غرض سے آگ لگائی گئی ہے اور ہمیں یہ بھی اندیشہ ہے کی پولیس کی لاپروائی بھی اس میں شامل ہے۔'

مزید پڑھیں: حزب اختلاف کے رہنماؤں کی جامعہ فائرنگ معاملے پر میٹنگ

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ڈر ہے کہ جیسے مجھ پر پہلے حملہ کرایا گیا تھا اب بھی کسی پارشد پر حملہ کرایا جاسکتا ہے۔

وائس چیئرپرسن صدام حسین نے کہا کہ کاغذات جل جانے سے سے شہر کی عوام پریشانیوں میں مبتلا ہو گی۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ذاتی مفاد کے لئے چیئرپرسن نے شہر کے کاغذات آگ کے حوالے کردیے ہیں۔

وہیں پارشد شوہر شمیم نے بتایا کہ چیئرپرسن نے ایک کروڑ سے زیادہ کی فرضی ادائیگی کی ہے۔ جو پہلے سے 2015 میں کردی گئی تھی۔ ان ثبوتوں کو مٹانے کے لیے آگ لگائی گئی۔

اس معاملے میں نگر پالیکا کے چئیرپرسن سیما سنگلا نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں تو صبح آگ کی اطلاع ملی جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ انہیں آگ لگنے کی وجہ اور وقت بھی معلوم نہیں۔

وہیں پولیس نے کیمرے کے سامنے آئے بغیر کہا کہ جانچ کی جا رہی ہے۔فورنسک ٹیم جانچ کر رہی ہے۔ اور نگرپالیکا دفتر کو سیل کردیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ فائر بریگیڈ کا دفتر بھی نگر پالیکا سے منسلک ہے، لیکن آگ پر وقت رہتے قابو نہیں پایا گیا تھا۔

بحر کیف آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے اس معاملے میں ابھی کئی انکشافات جلد ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

Intro:


Body:ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے نگر پالیکا دفتر میں 26 جنوری کی رات آگ لگنے سے شہر کے ضروری کاغذات جل گیے تھے۔ اب اس معاملے میں پارشدوں کے بیان سے نیا موڑ آگیا ہے، نگرپالیکا کے وائس چیئرپرسن صدام حسین اور دیگر پارشوں نے دفتر میں آگ لگانے کا الزام سیدھے سیدھے چیئرپرسن سیما سنگلا پر لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چیئرپرسن پر غبن کے الزامات ہیں اور ان کی جلد ہی برخاستگی ہونے والی تھی لیکن انہوں نے شہر کے تمام کاغذات جلا کر ثبوت مٹانے کی ناپاک کوشش کی ہے۔
اس سے متعلق وارڈ نمبر 12 پارشد کے شوہر تھان سنگھ کشیپ نے کہا کہ ثبوت مٹانے کی غرض سے آگ لگائی گئی ہے۔ اور ہمیں یہ بھی اندیشہ ہے کی پولیس کی کاتاہی بھی اس میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ڈر ہے کہ جیسے مجھ پر پہلے حملہ کرایا گیا تھا اب بھی کسی پارشد پر حملہ کرایا جاسکتا ہے۔
وائس چیئرپرسن صدام حسین نے کہا کہ کاغذات جل جانے سے سے شہر کی عوام پریشانیاں ہونگی۔ اپنے ذاتی مفاد کے لئے چیئرپرسن نے شہر کے کاغذات آگ کے حوالے کئے ہیں۔
پارشد شوہر شمیم نے بتایا کہ چیئرپرسن نے ایک کروڑ سے زیادہ کی فرضی ادائیگی کی ہے۔ جو پہلے سے 2015میں کردی گئی تھی۔ اسی کے ثبوتوں کو مٹانے کے لیے آگ لگائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پہلے سے آگ لگائے جانے کا اندیشہ تھا اسلئے 2018 میں ہی انہوں نے پولیس کو اس متعلق شکایت دی تھی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور اب دفتر آگ کے حوالے کردیا گیا۔

اس معاملہ میں نگر پالیکا چئیرپرسن سیما سنگلا نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ہمیں تو صبح آگ کی اطلاع ملی جس کے بعد پولس کو اطلاع دی گئی۔ انہیں آگ لگنے کی وجہ اور وقت بھی معلوم نہیں۔
اس معاملے میں پولیس نے کیمرے کے سامنے آئے بغیر کہا کہ جانچ کی جا رہی ہے۔فورنسک ٹیم جانچ کر رہی ہے۔ اور نگرپالیکا دفتر کو سیل کردیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ فائر بریگیڈ کا دفتر بھی نگر پالیکا سے منسلک ہے۔لیکن آگ پر وقت رہتے قابو پایا نہیں گیا تھا۔
بحر کیف آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے اس معاملہ میں ابھی بھی کئی انکشافات جلد ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

شمیم
پارشد کے شوہر
عادل خان
پارشد نگر پالیکا
تھان سنگھ کشیپ
پارشد شوہر نگر پالیکا
صدام حسین
وائس چیئرپرسن نگر پالیکا نوح



Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 3:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.