ETV Bharat / state

Monu Manesar arrested ناصر جنید قتل کیس کا کلیدی ملزم مونو مانیسر گرفتار، عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 3:06 PM IST

Updated : Sep 12, 2023, 7:02 PM IST

راجستھان کے ناصر جنید قتل کیس کے کلیدی ملزم مونو مانیسر کو ہریانہ پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر راجستھان پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ مونو مانیسر پر نوح میں فرقہ وارانہ تشدد بھڑکانے کا بھی الزام ہے۔

Monu Manesar arrested in Haryana
ناصر جنید قتل کیس کا کلیدی ملزم مونو مانیسر گرفتار

ایس پی بھرت پور، مردول کچاوا

چنڈی گڑھ: نوح عدالت نے جنید ناصر قتل کے ملزم مونو مانیسر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ ہریانہ پولیس نے بجرنگ دل کے رکن اور گئو رکھشک مونو مانیسر کو آج حراست میں لیا تھا۔ جس کے بعد اسے نوح عدالت میں پیش کیا گیا۔ مونو مانیسر کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی راجستھان پولیس بھی نوح کورٹ پہنچ گئی اور عدالت سے مونو مانیسر کے پروڈکشن وارنٹ کی درخواست کی جسے عدالت نے قبول کر لیا۔ مونو مانیسر راجستھان کے ناصر جنید قتل کیس کا کلیدی ملزم ہے۔ راجستھان کی بھرت پور پولیس گزشتہ 6 ماہ سے اس کی تلاش کر رہی تھی۔

واضح رہے کہ مونو مانیسر کو ہریانہ پولیس نے مانیسر بازار سے آئی ٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا۔ جہاں اس کے قبضے سے 45 بور پستول اور تین زندہ کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ مونو مانیسر پر نوح تشدد کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ کرنے کا الزام ہے۔ ایس پی بھرت پور، مردول کچاوا کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ہریانہ پولیس نے مونو مانیسر کو حراست میں لیا ہے، جو ناصر اور جنید لنچنگ کیس میں مطلوب ہے۔ ہریانہ پولیس اپنی مزید کارروائی کر رہی ہے اور ہمارے افسران ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ جب ان کی کاروائی مکمل ہوجائے گی تو پھر ہماری ڈسٹرکٹ پولیس اپنی کاروائی شروع کر دے گی۔"

قابل ذکر ہے کہ راجستھان کے بھرت پور ضلع کے گھاٹمیکا گاؤں کے رہنے والے ناصر اور جنید دونوں کو 15 فروری کو مبینہ طور پر کچھ گئو رکھشکوں نے اغوا کر لیا تھا اور اگلے دن ان کی لاشیں ہریانہ کے بھیوانی کے لوہارو میں ایک جلی ہوئی کار سے برآمد ہوئی تھیں۔ مونو مانیسر، جنید اور ناصر قتل کیس میں نامزد 21 ملزمان میں سے ایک ہے۔ مونو پر ہریانہ کے نوح میں حالیہ فرقہ وارانہ تشدد سے قبل سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز تبصرے کرنے کا بھی الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مونو مانیسر کون ہے؟: موہت یادو عرف مونو مانیسر ہریانہ کے بھیوانی ضلع میں راجستھان کے ناصر اور جنید کے قتل کیس کا کلیدی ملزم ہے۔ مونو مانیسر ناصر اور جنید قتل کیس کے بعد سے مفرور تھا۔ مونو مانیسر سوشل میڈیا پر گائے کے تحفظ کے نام پر ہتھیاروں کی نمائش بھی کرتا رہتا ہے۔ مونو مانیسر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خطرناک اور خودکار ہتھیاروں کے ساتھ بہت سی تصاویر موجود ہیں۔

Last Updated :Sep 12, 2023, 7:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.