ETV Bharat / state

Online Betting on IPL Matches ہریانہ میں آئی پی ایل میچوں پر آن لائن سٹہ لگانے والے پانچ افراد گرفتار

author img

By

Published : May 9, 2023, 12:28 PM IST

آئی پی ایل کرکٹ میچ پر سٹا لگانے والے پانچ افراد کو پولیس نے ہریانہ کے سرسا سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے موقع سے پانچ موبائل فون اور شراب کی تقریباً چھ بوتلیں بھی برآمد کی ہیں۔ Five arrested for online betting on IPL matches

ہریانہ میں آئی پی ایل میچوں پر آن لائن سٹہ لگانے والے پانچ گرفتار
ہریانہ میں آئی پی ایل میچوں پر آن لائن سٹہ لگانے والے پانچ گرفتار

سرسا: ہریانہ کے سرسا ضلع کی کالانوالی پولیس ٹیم نے ایک ہوٹل سے اتوار کی رات راجستھان رائلس اور سن رائزس حیدرآباد کرکٹ ٹیموں کے درمیان چل رہے آئی پی ایل کرکٹ میچ پر سٹا لگاتے ہوئے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ کالانوالی پولیس نے ایک مخبر کی بنیاد پر کل رات راجستھان رائلس اور سن رائزز حیدرآباد کے درمیان چل رہے ٹی 20 میچ میں سٹہ لگاتے ہوئے پانچ افراد کو پکڑا۔ پانچوں ملزمان موبائل فون کے ذریعے آن لائن سٹہ لگاتے اور شراب پی رہے تھے۔ ہوٹل آپریٹر سمیت تمام ملزمان کے خلاف کالانوالی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع سے پانچ موبائل فون اور شراب کی تقریباً چھ بوتلیں بھی برآمد کی ہیں۔

سی آئی اے کالانوالی کے انچارج سب انسپکٹر شیلیندر کمار نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کی شناخت راجیش کمار عرف راجو ولد وید پرکاش، زینت کمار ولد راجیندر کمار، کمل کمار عرف سونو ولد رمیش کمار، امیت کمار عرف مونا ولد بھوشن کماررہائشی منڈی کالانوالی اور ہیپی کمار ولد سریش کماررہائشی ورنداون انکلیو میا پور، حیدرآباد ہال منڈی کالانوالی کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر سنجے کمار کی قیادت میں سی آئی اے کالانوالی پولیس کی ایک ٹیم نے گشت کے دوران اہم اطلاع کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے منڈی کالاوالی سے یلو ٹری نام کے ہوٹل میں تلاشی کے دوران ان ملزم کو راجستھان رائلس اور سن رائزز حیدرآباد کی ٹیموں کے درمیان چل رہے آئی پی ایل کرکٹ میچ پر آن لائن شرط لگاتے ہوئے پکڑا ہے۔ پولیس نے موقع سے پانچ موبائل فون اور شراب کی تقریباً چھ بوتلیں بھی برآمد کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: IPL Tickets Black Marketing آئی پی ایل ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کے الزام میں نو افراد گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.