ETV Bharat / state

Indian Fishermen Released پاکستان کی جیلوں میں بند دو سو بھارتی ماہی گیر رہا

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 10:46 PM IST

پاکستان کی جیلوں میں بند دو سو بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ماہی گیر پاکستان کی جیل سے رہا ہونے کے بعد وڈودرا پہنچ چکے ہیں۔

پاکستان کی جیلوں میں بند دو سو بھارتی ماہی گیر رہا
پاکستان کی جیلوں میں بند دو سو بھارتی ماہی گیر رہا

احمدآباد: پاکستان کی جیل میں بند 200 بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان نے رہا کر دیا ہے۔ رہا ہونے والے دو سو ماہی گیروں واگہہ باڈر پہنچ کر خصوصی ٹرین کے ذریعے گجرات کے شہر وڈدرہ پہنچ چکے ہیں۔ ان ماہی گیروں کا وڈودرہ ریلوے اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا۔ وہاں سے انہیں ان کے آبائی شہر بھیج دیا گیا۔ ان کے آبائی علاقوں میں بھی ماہی گیروں کا استقبال کیا گیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کی جانب سے گجرات کے 181 ماہی گیروں کی رہائی کے بعد مزید دو سو جو ماہی گیروں کو پاکستان کی جیل سے رہا کیا گیا ہے، جن کے اپنے آبائی شہر پہنچنے کے بعد لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ماہی گیروں کی فیملی والوں نے نے ان کا جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا۔ 200 رہائی پانے والے ماہی گیروں میں 171 گجرات کے ماہی گیر ہیں۔

ان میں سب سے زیادہ 129 ماہی گیر سومناتھ کے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیو بھومی دوارکہ کے 31، جوناگڑھ سے 2، نوساری سے 5 اور پور بندر کے 4 ماہی گیروں کو پاکستان کے کراچی جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ بہار کے 3، دیوان 15، مہاراشٹر کے 6 اور اتر پردیش کے 5 ماہی گیروں کو بھی رہا کیا گیا ہے۔ سبھی کو ان کے آبائی وطن پہنچانے کا کام انتظامیہ نے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Indian Fishermen Released پاکستان کی جیلوں میں بند دو سو سے زائد بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا گیا

دراصل ان ماہی گیروں کو پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بحر عرب میں ماہی گری کے دوران اغوا کرکے پاکستان کی جیل میں بند کر دیا گیا تھا۔ ان کی رہائی کے لئے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل، وزیر زراعت راگھو جی پٹیل سمیت وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور مرکزی وزیر پرشوتم روپالا مسلسل کوشش کر رہے تھے۔ مرکزی حکومت کی سفارتی کوششوں سے ان ماہی گیروں کو رہا کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.