ETV Bharat / state

Gujarat Assembly on Social Media گجرات اسمبلی کا کام کاج اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دیکھا جائے گا

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 12:16 PM IST

Gujarat Assembly on Social Media
Gujarat Assembly on Social Media

نئے زمانہ میں نئی نسل کو آگاہ کرنے کے لیے اب گجرات اسمبلی کا کام کاج اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دیکھا جائے گا۔

احمد آباد: آج کے جدید دور میں ہر کام سوشل میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے اور ہر معمولی انسان بھی ٹی وی کو چھوڑ کر اسمارٹ فون کا استعمال کرکے تمام طرح کی خبروں سے آگاہ ہو رہا ہے جس سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایک مضبوط کمیونیکیشن پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ ایسے میں گجرات اسمبلی کا کام کاج عام انسانوں کو دکھانے کے لیے گجرات اسمبلی کا کام بھی سوشل میڈیا پر دیکھا جا سکے گا۔ گجرات اسمبلی کی ویب سائٹ آج سے سوشل میڈیا پر شروع کی جائے گی یہ کام فی الحال ٹرائل اسٹیج پر شروع کیا جائے گا جس میں گجرات اسمبلی میں پوچھے گئے تمام سوالات اور اہم دستاویزات کو رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

آج کے ٹیکنالوجی کے زمانے میں ہر کوئی جانتا چاہتا ہے کہ اسمبلی میں کیا ہوا اور کس نے کیا کہا، کس نے متنازعہ بیان دیا اور اسمبلی میں کونسی تجویز رکھی گئی۔ کون سے نئے بل منظور کیے گئے اور کونسا قانون بنایا گیا؟ ان تمام سوالوں کا جواب اب عام آدمی تک پہچانے کے لیے گجرات اسمبلی اپنی ایک ویب سائٹ لانچ کر رہی ہے اور یوٹیوب پر بھی اسمبلی کا کام کاج دیکھنے کے لیے ایک یوٹیوب چینل بھی لانچ کرنے والی ہے۔

دراصل گزشتہ کئی سالوں سے گجرات اسمبلی کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی طرح ٹی وی پر براہ راست نشر کرنے کی تجویز و درخواست کی جا رہی ہے لیکن اب تک اسمبلی کا لائیو ٹیلی کاسٹ پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن اب گجرات اسمبلی میں موجود تمام اراکین اسمبلی و وزرا کے سوالات و بیانات کو سوشل میڈیا پر دیکھا اور سنا جا سکے گا۔ اس سلسلے میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل آئندہ پیر کے روز گجرات اسمبلی کا ایک یوٹیوب چینل بھی لانچ کریں گے۔ جس میں تمام ایم ایل اے اور وزراء کے بیانات رکھے جائیں گے لیکن اسمبلی میں کیے گئے متنازعہ بیانات کو یوٹیوب پر اپلوڈ نہیں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.