ETV Bharat / state

Uniform Civil Code یکساں سول کوڈ کے ڈرافٹ بننے کے بعد ہی اس کے پہلوں پر بات کی جائے،بی جے پی رہنما عرفان احمد

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 6:36 PM IST

بی جے پی رہنما
بی جے پی رہنما

عرفان احمد نے سب سے پہلے گجرات میں بی جے پی کی ہوئی جیت پر گجرات کی عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اسمبلی انتخابات میں جمہوریت کا جشن منا کر گجرات کی عوام نے اتنی زیادہ ووٹنگ کی کہ بی جی پی کو 156 سیٹوں سے جیت حاصل ہوئی ان کے لیے عوام کو مبارکباد۔Irfan Ahmad's statement on the issue of Uniform Civil Code

مرکزی حکومت کی جانب سے یونیفارم سول کوڈکے لئے منصوبہ سازی کی جارہی ہے، اور گجرات میں یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے کے لئے ایک کمیٹی کی تشکیل بھی دی گئی ہے۔ اس معاملے پر دہلی بی جے پی کوآرڈینیٹر عرفان احمد نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔Irfan Ahmad's statement on the issue of Uniform Civil Code

عرفان احمد نے سب سے پہلے گجرات میں بی جے پی کی ہوئی جیت پر گجرات کی عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اسمبلی انتخابات میں جمہوریت کا جشن منا کر گجرات کی عوام نے اتنی زیادہ ووٹنگ کی کہ بی جی پی کو 156 سیٹوں سے جیت حاصل ہوئی ان کے لیے عوام کو مبارکباد اور اب 2023 میں ملک کے دیگر ریاستوں میں انتخابات ہونے ہیں اس کے لیے گجرات کی پیٹرن پر لوگ اپنی راے دہی کا استعمال کرینگے اور پوری طاقت کے ساتھ بی جی پی کی حکومت بنائینگے۔

یونیفارم سول کوڈ کے معاملہ پر انہوں نے کہا کہ یونیفارم سول کوڈ کا ڈرافٹ تیار تو پتہ چلے گا کہ اسے بنایا جائے یا نہیں، اور جب زیادہ تر اسمبلی میں اس قانون کا ڈرافٹ تیار کر مرکز میں بھیجا جائیگا تب ہی مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں بھیج کر اسے منظور کرنے کا منصوبہ بناے گی، ڈرافٹ بن جانے کے بعد ہی اس کے درست اور غلط ہونے کی بات کی جائیگی، اور اس کے بعد اس کی مخالفت کی جا سکتی ہے ابھی سے یونیفارم سول کوڈ کی مخالفت کرنا صحیح نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:Uniform Civil Code Bill یکساں سول کوڈ بل کی مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے مخالفت کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.